وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور قانون دان اور سابق گورنر سندھ فخر الدین جی ابراہیم المعروف فخرو بھائی 7 جنوری 2020ء کو انتقال کرگئے۔
2 فروری 1928ء کو برطانوی ہندوستان کے شہر گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلق ایک لوئر مڈل کلاس فیملی سے تھا۔ سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیرِ قانون کے عہدوں سے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفا دے دیا تھا۔ 1981ء میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہے۔ جنرل ضیاالحق نے 1981ء میں ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کا حکم دیا۔ فخروبھائی نے انکار کر دیا اور یوں ’’نوکری‘‘ سے فارغ ہو گئے۔ کھرے انسان تھے ۔