وکی پیڈیا کے مطابق مشہور فارسی شاعر محمد جلال الدین رومی (مولانائے روم)30 ستمبر 1207ء کو بلخ (موجودہ افغانستان) میں پیدا ہوئے۔
اصل نام محمد ابن محمد ابن حسین حسینی خطیبی بکری بلخی تھا۔ جلال الدین، خداوندگار اور مولانا خداوندگار کے القاب سے نوازے گئے، لیکن مولانائے روم یا مولانا رومی کے نام سے مشہور ہوئے۔ دنیا بھر میں اپنی لازوال تصنیف ’’مثنوی‘‘ کی بدولت جانے جاتے ہیں۔
66 سال کی عمر میں سن 1273ء بمطابق 672ھ میں انتقال کر گئے۔ قونیہ میں ان کا مزار آج بھی عقیدت مندوں کا مرکز ہے۔