ہمیں چھینک کیوں آتی ہے؟

بعض اوقات سانس لینے کے دوران میں گرد و غبار کے ذرات یا پھر کچھ ناموزوں گیسیں ہمارے پھیپھڑوں میں پہنچنے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ عملِ تنفس کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ قدرت نے ہمارے جسم کے اندر ہوائی راستوں میں کئی حساس خلیات (Cells) کا ایک نظام پیدا کیا ہوا ہے جو کہ ذرات اور ایسی گیسوں کو محسوس کرتے ہی پھیپھڑوں میں سے کافی مقدار میں پریشر پیدا کرتے ہیں اور بہت تیزی سے ان ذرات وغیرہ کو ناک سے چھینک کے ذریعے باہر نکال دیتے ہیں۔