14 ستمبر، رابرٹ ارل وائز کا یومِ انتقال

اردو انسائیکلو پیڈیا کے مطابق مشہور امریکی فلم ہدایت کار، پروڈیوسر اور ایڈیٹر "رابرٹ ارل وائز”  14 ستمبر 2005ء کو انتقال کرگئے۔
10 ستمبر 1914ء کو انڈیانا میں پیدا ہوئے۔ 1931 ء میں فرینکلن کالج میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا، مگر نامساعد حالات کی بنا پر تعلیم چھوڑنا پڑی۔ 1933ء میں ہالی ووڈ گئے اور آر کے او اسٹوڈیو میں فلم شپنگ روم میں کام کرنا شروع کیا ، جہاں ان کا بھائی اکاؤنٹینٹ تھا۔ صوتی، میوزک، خصوصی اثرات اور اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔
وائز کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں چار بار آسکر ایوارڈجیتا۔