پورے بارہ سال سنگاپور میں چیونگم پر مکمل پابندی رہی ہے۔ وہاں کسی بھی سٹور پر چیونگم دستیاب نہ تھا۔
اگر آپ سنگاپور کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، تو یہ جان لیں کہ وہاں تھوکنے اور ٹوائلٹ کے علاوہ کہیں پر بھی پیشاب کرنے پر سخت ترین پابندی ہے۔ مذکورہ پابندیاں 1992ء میں لگائی گئیں، تاکہ شہر کو صاف اور منظم رکھا جاسکے۔ 2004ء میں تھوڑی سی نرمی پاگل، نفسیاتی مریضوں اور دانتوں کے مریضوں کے لیے برتی گئی۔ اور 12 سال بعد یعنی 2004ء کو چیونگم سے مکمل طور پر پابندی اٹھالی گئی۔