14 مارچ، البرٹ آئن سٹائن کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابقبیسویں صدی کا سب سے بڑا طبیعیات دان (Physicist)البرٹ آئن سٹائن 14 مارچ 1879ء کو جرمنی میں پیدا ہوئے۔
آئن سٹائن کا خاندان جرمنی کے خوشحال یہودی النسل خاندانوں میں شمار ہوتا تھا۔ باپ کاروباری تھا مگر زیادہ کامیاب نہیں تھا۔ جب چھ برس کا ہوا، تو یہ لوگ میونخ آ گئے ۔ ابتدائی تعلیم ایک کیتھولک مدرسہ میں پائی۔ یہاں کا سخت ماحول ناگوار گزرتا تھا۔ 1894ء میں بورڈنگ مدرسہ میں پیچھے چھوڑ کر، آئن سٹائن کا باپ کاروباری وجوہات کی بنا پر خاندان سمیت اٹلی منتقل ہو گیا۔ دسمبر 1894ء میں سولہ سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر آئن سٹائنخود بھی اٹلی پہنچ گیا۔ وہاں پہنچ کر 1896ء میں جرمن شہریت چھوڑ دی۔
آئن سٹائن نے 1939ء میں امریکی صدر فرینکلن روز ویلٹ کو خط لکھا تھا جس میں ’’ایٹم بم‘‘ بنانے کی ترغیب دی تھی۔ اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ شاید ایڈولف ہٹلر ایسا کرنا چاہتا ہو، لیکن بعد میں جب ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم کا استعمال کیا گیا اور لاکھوں انسان لقمۂ اجل بن گئے ، تو اس پر آئن سٹائن نے سخت افسوس کا اظہار کیا۔