8 مارچ، کمپیوٹر کی دنیا کا یومِ انقلاب

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 8 مارچ 1979ء کو کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا جب ’’کام پیکٹ ڈیسک‘‘ (Compact Disc) کی تیاری کے بعد تجارتی بنیادوں پر عام کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق اسے فلپس اینڈ سونی (Philips and Sony) نے تیار کیا۔ دونوں کمپنیوں نے بعد میں مشترکہ طور پر اس کا سٹینڈرڈ فارمیٹ تیار کیا۔ ساتھ ساتھ سی ڈی پلیئرز (CD Players) بھی تیار کیے۔