ٖڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں رات کو چائے کے استعمال کو بے خوابی کا سب سے بڑاذریعہ گردانتے ہیں۔ ان کے بقول: ’’بے خوابی میں چائے نقصان دیتی ہے۔ رات کو چائے پینے سے نیند نہیں آتی۔‘‘ اس لیے ہمیں چاہیے کہ اگر بے خوابی سے نجات حاصل کرنا ہو، تو رات کو چائے پینے سے اجتناب کریں۔