13 جنوری، استاد بُندو خاں کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے ممتاز موسیقار اور گلوکار استاد بُندو خاں 13 جنوری 1955ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
استاد بُندو خاں دہلی کے موسیقار خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سارنگی بجانے کی ابتدائی تربیت اپنے والد علی جان خاں سے حاصل کی۔ 8 سال کی عمر میں انہوں نے باقاعدہ طور پر سارنگی بجانا شروع کیا۔
انہوں نے آل انڈیا ریڈیو، دہلی اسٹیشن (1935ء) سے سارنگی بجانے کا آغاز کیا۔ انہوں نے موسیقی پر ایک کتاب ’’جوہرِ موسیقی‘‘ کے نام سے لکھی، جو بیک وقت دو زبانوں اردو اور ہندی میں سنہ 1934ء کو شائع ہوئی۔
استاد بُندو خاں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انتقال کے بعد سنہ 1985ء کو ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ ایوارڈ بھی ملا ہے۔