وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے مشہور شاعر خمار بارہ بنکوی 19 ستمبر 1919ء کو ’’بارہ بنکی‘‘ (اَوَّدھ) میں پیدا ہوئے۔
ان کا اصلی نام محمد حیدر خان تھا اورتخلص اپنے علاقہ (بارہ بنکی) کی مناسبت سے ’’بارہ بنکوی‘‘ رکھا تھا۔
وہ جگرؔ مراد آبادی کی طرح کلاسیکل غزل کے پُرجوش حمایتی تھے۔ اس بنا پر انہیں ترقی پسند تحریک کی طرف سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
وہ 19 فروری 1999ء کو بارہ بنکی میں انتقال کرگئے۔