آپ کو عجیب لگے گا مگر یہ حقیقت ہے کہ جن ملکوں میں ناریل کے درخت ہوتے ہیں وہاں جتنے لوگ ناریل کے گرنے اور سر پر لگنے سے مرتے ہیں، اتنے شارک کے حملے سے نہیں مرتے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "didyouknow.com” کے مطابق چوں کہ ناریل کے درخت کافی لمبے ہوتے ہیں اور ناریل کا وزن بھی اچھا خاصا ہوتا ہے۔ اس لیے اکثر اس کے سائے میں بیٹھے ہوئے یا درخت کے پاس سے گذرتے ہوئے جب اوپر سے ناریل گرتا ہے اور سر پر لگتا ہے، تو لگنے والی چوٹ کا اثر دماغ پر پڑنے کی وجہ سے بیشتر لوگ زندگی کی بازی ہارا کرتے ہیں۔