معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق مشہور فٹ بالر لیونل میسی (Lionel Messi) چوبیس جون 1987ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق میسی کے خاندان کا تعلق اطالوی شہر انکونا (Ancona)سے ہے۔ 5 سال کی عمر میں میسی نے گرانڈولی کلب (Grandoli Club) کے لیے فٹ بال کھیلنا شروع کیا۔ 1995ء میں میسی نے ’’نیو ویل اولڈ بوائز کلب‘ میں شمولیت اختیار کی جو اس کے شہر روزیریو میں ہی ہے۔شان دار کیرئیر کے ساتھ ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیں۔