علاج بالغذا میں انار کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔پیشاب کی بیماریوں میں انار سے بہتر کوئی دوا نہیں۔ خاص کر جب پیشاب رُک رُک کر آتا ہو یا اس میں جلن محسوس ہو۔
اس حوالہ سے رخسانہ سحر اپنی کتاب ’’پھلوں اور سبزیوں سے علاج‘‘ میں لکھتی ہیں کہ انار کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ یوں پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔