15 نومبر، جب گاندھی جی کا قاتل پھانسی ہوا

15 نومبر 1949ء کو ’’نتھو رام گوڈسے‘‘ کو امبالا جیل  میں پھانسی دی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’گوڈسے‘‘ مشہور بھارتی رہنما ’’گاندھی جی‘‘ کا قاتل تھا۔ "گوڈسے” نے 30 جنوری 1948ء کو ’’موہن داس گاندھی‘‘ کو قتل کیا تھا۔ اس حوالہ سے بھارتی عدالت میں انتہا پسند ’’گوڈسے‘‘ نے بیان دیا تھا کہ ’’موہن داس گاندھی نے قیام پاکستان کی حمایت کی تھی، اسی لیے اسے قتل کیا۔‘‘
بعض انتہا پسند ہندو تنظیمیں ’’گوڈسے‘‘ کو اپنا قومی ہیرو مانتی ہیں۔ 2014ء میں اس کے نام پر ایک مندر کا افتتاح بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ ’’ہندو مہاسبھا‘‘ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس کے مجسمے کو ملک کے ہر بڑے شہر میں نصب کرنا چاہتی ہے۔ تنظیم نے اپنے مرکزی ہیڈکوارٹر میں ایک مجسمہ نصب بھی کیا تھا۔