معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے تصویر میں نظر آنے والے مگرمچھ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہ مگر مچھ ہے، جو ہٹلر نے اپنے لیے خصوصی طور پر پالا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کا نام "Saturn” ہے۔ ہٹلر کی موت کے بعد انگلینڈ نے اسے روس کو تحفتاً پیش کیا، جس کے بعد یہ ماسکو کے چڑیا گھر میں اب بھی زندہ حالت میں موجود ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ مگرمچھ 1936ء کو پیدا ہوا تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب (نومبر 2018ء ) کو اس کی عمر 82 سال ہے۔