یہ ہے برطانوی شہری "Ann Makosinski” جس نے پندرہ سال کی عمر میں کارنامہ انجام دے کر ہزاروں ڈالرز کا انعام حاصل کیا تھا۔
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.ocm” کے مطابق "Ann Makosinski” دورانِ تعلیم ایک ایسی فلیش لائٹ ایجاد کی تھی، جو بدن کی گرمی سے چارج ہوتی تھی۔ مذکورہ لائٹ کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ جتنی دیر ہاتھوں میں رہتی، نہ صرف روشنی دیتی بلکہ باقاعدہ چارج بھی ہوتی۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کارنامہ کے لیے اسے حکومتِ وقت نے 25 ہزار ڈالر کے وظیفہ سے نوازا تھا۔
"digitaltrends.com” کے مطابق مذکورہ لڑکی نییہ کارنامہ سال 2013ء کو انجام دیا تھا۔