وکی پیڈیا کے مطابق پال مائیکل لیوسق (Paul Michael Levesque) امریکی بزنس ایگزیکٹو، پیشہ ور پہلوان اور اداکار 27 جولائی 1969ء کو نیو ہمپ شائر (امریکہ) میں پیدا ہوئے۔
رِنگ میں ٹرپل ایچ کے نام سے مشہور ہیں۔ 2013ء سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹیلنٹ، براہِ راست مقابلے کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیں۔ نیز این ایکس ٹی کے بانی اور سینئر پروڈیوسر بھی ہیں۔
1994ء میں ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ (ڈبلیو سی ڈبلیو) میں شمولیت اختیار کی، جہاں جلد ہی فرانسیسی کینیڈائی جین پال لاوسک کے نام سے منسوب کیا گیا۔بعد میں جب 1995ء میں ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف، موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ساتھ دستخط کیے، تو ان کی دوبارہ تشہیر کی گئی، جہاں وہ ہنٹر ہارسٹ ہیلمسلی بن گئے۔ اس کے بعد ’’ٹرپل ایچ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئے ۔