وکی پیڈیا کے مطابق دلیپ کمار 11 دسمبر 1922ء کو پھولوں کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کا پیدائشی نام محمد یوسف خان ہے۔
وہ  پشاور کے محلہ "خداداد” میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ 1935ء کو ممبئی (جو اُن دنوں بمبئی کہلاتا تھا) کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔ اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے اور انہوں نے پونا کی فوجی کینٹین میں پھلوں کی ایک سٹال لگا رکھی تھی۔ 1966ء میں انہوں نے اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ اُس زمانے کی معروف اداکارہ اور فلمساز "دیوکا رانی” کی جوہر شناس نگاہوں نے بیس سالہ یوسف خان میں چھپی اداکاری کی صلاحیت کو بھانپ لیا اور فلم "جوار بھاٹا” میں دلیپ کمار کے نام سے ہیرو کے رول میں کاسٹ کیا۔ اس کے بعد سے اس شخص نے بھارتی فلمی صعنت پر ایک طویل عرصے تک راج کیا۔
جہاں دلیپ کمار کو بے شمار اعزازات سے نوازا گیا وہاں انھیں انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز "دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” بھی دیا گیا۔ پاکستان حکومت کی طرف سے 1998ء میں ان کو پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز "نشانِ پاکستان” سے بھی نوازا گیا۔ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز2015ء میں "پدم ویبھوشن” سے نوازا گیا۔