معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا کا بہترین ہوٹل برانڈ امریکہ کا "Conard” ہے۔
اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب امریکی ہوٹل برانڈز "Autograph” اور "Le Meridien” ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر بھارتی ہوٹل "Taj” ہے۔ اس طرح پانچویں نمبر پر امریکی برانڈ "Hilton” چھٹے نمبر پر بھی امریکی برانڈ "Marriott”، ساتویں نمبر پر سویڈش برانڈ "Scandic”، آٹھویں اور نویں نمبر پر بالترتیب امریکی برانڈز "JW Marriot” اور "The Ritz-Carlton” ہیں جب کہ دسویں نمبر پر سپینش برانڈ "Barcelo” ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)