وکی پیڈیا کے مطابق مارشل آرٹس کے استاد، فلم پروڈیوسر اور اداکار بروس لی "Bruce Lee” بیس جولائی 1973 کو انتقال کرگئے۔
27نومبر 1940ء کو سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ تعلق ہانگ کانگ سے تھا، مگر امریکہ میں رہتے تھے۔فلمی ناقدین کے مطابق وہ حقیقت میں اینگری ینگ مین یا ناراض نسل کے ہیرو تھے، جو جبر کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا سبق اپنے شائقین کو دیتے ہیں ۔
جرمن ویب سائٹ ’’ڈویچے ویلے ‘‘ کی مفصل تحقیق کے مطابق بروس لی کی موت سن 1973ء میں سُپر ہِٹ فلم ’’انٹر دا ڈریگون‘‘ کی ریلیز کے 6دن بعد واقع ہوئی تھی۔ 20جولائی کو دماغ کی سوزش کے عارضے میں مبتلا ہو کر موت کے منھ میں چلے گئے تھے۔ موت کے وقت وہ صرف 32 برس کے تھے۔