معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق اگر آپ نیا فون خرید رہے ہیں اور پرانا آپ کے استعمال میں نہیں رہتا، تو اسے اونے پونے داموں بیچنے سے بہتر ہے کہ اس سے ایک ایسا کام لیا جائے، جو آپ کو حیران کرسکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق آپ اسے سیکورٹی کیمرے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو کئی ایپلی کیشنز مل سکتی ہیں جنھیں انسٹال کرنے سے آپ کا پرانا فون ایک بہترین سیکورٹی کیمرے کا کام دے سکتا ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشنز میں ایک "Alfred” ہے، جس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ یہ گوگل پلے سٹور میں "alfredcamera” کے نام سے موجود ہے۔ ایسی ہی ایک ایپلی کیشن "AirDroid Personal” بھی ہے۔
ایپلی کیشن انسٹال ہوجائے، تو فون کے لیے ایک چھوٹے سے کیمرہ سٹینڈ (Trypod) کا بندوبست کیجیے اور گھر کے اندر اسے کسی اوپر بنی ہوئی جگہ یا کسی الماری کے اوپر رکھ کر باآسانی گھر کی نگرانی کیجیے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)