علوم کے علم کو ’’علمیات‘‘ (Epistemology) کا نام دیا گیا ہے۔
علمیات وہ علم ہے جو خود علم سے بحث کرتا ہے، یعنی علم کیا ہے؟ اس کی ماہیئت کیا ہے؟ اس کو حاصل کرنے کے طریقے، اس کا دائرہ کار، اس کی اِفادیت، ضرورت اور علم کے مختلف شعبوں سے بحث کرنے والے علم کا نام ’’علمیات‘‘ ہے۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے تنقید ایک اہم شعبۂ ادب ہے۔ پھر تنقید کی تنقید بذاتِ خود ایک شعبہ ہے۔ اسی طرح علمیات ’’علم کی ماہیئت‘‘ اور اس کی حدود پر بحث کرنے کا علم ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ چہارم، مارچ 2017ء، صفحہ نمبر 133 سے انتخاب)