سٹی مئیر مینگورہ (بابوزئی) شاہد علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اُن کے بلدیہ مینگورہ کے فنڈ کو استعمال کرکے جشنِ آزادی کی تقریبات منائیں اور لاکھوں آبادی کے منتخب مئیر کو تقریب میں دعوت تک نہیں دی۔
اپنے ایک بیان میں اُنھوں نے کہا کہ ’’ضلعی انتظامیہ نے جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر میرے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی۔ اب انتظامیہ مجھ کو دفتری کام کرنے سے بھی روک رہی ہے۔‘‘
اُنھوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی وجہ سے مَیں نے عید بھی جیل میں گزاری اور بچوں کے سامنے پولیس نے مجھ کو گھر سے مجرموں کی طرح اُٹھا کر گرفتار کیا۔‘‘
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔