’’روداد‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں ماجرا، احوال، کیفیت، واقعہ سرگذشت وغیرہ۔
کسی جلسے یا ادارے وغیرہ کی کارروائی اور تجاویز یا فیصلوں کی پوری کیفیت اور رپورٹ کو بھی ’’روداد‘‘ کہتے ہیں۔ اسے انگریزی زبان میں ’’رپورٹ‘‘ (Report) کہتے ہیں۔
اصطلاح میں اس سے مراد کسی تقریب، میلے، جلسے یا حادثے کا آنکھوں دیکھا حال غیر جانب دارانہ انداز میں تحریر کرنا ہے۔
٭ روداد لکھنے کے اصول اور طریقۂ کار:۔
روداد لکھتے وقت حسبِ ذیل امور کا خیال رکھناچاہیے:
٭ حالات و واقعات اور کیفیات غیر جانب داری سے لکھی جائیں۔
٭ بے جا طوالت اور اختصار سے گریز کیا جائے…… یعنی روداد نہ زیادہ طویل ہو کہ بوریت محسوس ہو اور نہ زیادہ مختصر کہ تشنگی کا احساس ہو۔
٭ جو کچھ ہو من و عن ہی بیان کرنے کی کوشش کی جائے اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔
٭ اپنے جذبات و احساسات کو قابو میں رکھتے ہوئے جلسے تقریب وغیرہ کی ہوبہو تصویر پیش کی جائے…… ایسی تصویر جس میں قاری کواپنا آپ نظر آئے۔
٭ اپنی پسند یا ناپسند کو بالائے طاق رکھ کر غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روداد قلم بند کی جائے۔
٭ روداد کے جملہ اُمور میں ربط اور ترتیب کا خیال رکھا جائے۔ چاہے الفاظ ہوں، خیالات ہوں، نظریات ہوں، یا معلومات…… سب میں ایک ربط اور ترتیب موجود ہو۔
٭ روداد میں تسلسل، دلچسپی اور سب سے بڑھ کر اول تا آخر ایک وحدت ہو کہ اس کے جزئیات الگ الگ اور بے جان الفاظ کامجموعہ نہ ہوں۔
٭ روداد اس انداز میں لکھی جائے کہ اس کے دور رس اثرات اور نتائج مرتب ہوں۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔