ملم جبہ مین روڈ پر واقع پولیس چوکی تلیگرام پر رات کو دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، جس میں پولیس کے مطابق ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوگیا۔
فیاض ظفر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/
پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور کئی گھنٹوں تک پولیس چوکی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار جمیل اللہ زخمی ہوگیا۔
فائرنگ رُکنے کے بعد پولیس نے زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔
کالعدم تحریکِ طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ میں پولیس کا زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
حملے کے بعد حملہ آور بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور نے ہسپتال میں زخمی پولیس اہل کار کی عیادت کی اور بعد میں پولیس چوکی تلیگرام کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ سوات کے پولیس تھانوں میں نفری کی کمی ہے۔ ڈی پی او نے سیکڑوں پولیس اہل کاروں کو سیاسی افراد اور دوست احباب کو ذاتی سیکورٹی کے لیے دیا ہے، جس کی وجہ سے ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہل کاروں کی کمی پیدا ہوئی ہے۔