ڈان اُردو سروس نے روزانہ ایک کھیرا کھانے کے کئی فواید گنوائے ہیں جن میں سے ایک ہاضمہ بہتر بنانا بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق: ’’کھیروں میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، کھیروں میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسایل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔‘‘