ڈان اردو سروس کی حالیہ ایک تحقیق میں ہارٹ اٹیک کی سامنے آنے والی علامات پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے جس میں سب سے بڑی علامت یوں بیان کی گئی ہے کہ "بائیں ہاتھ میں درد ایسی علامت ہے جس میں اکثر دماغ تعین نہیں کر پاتا کہ درد کہاں سے آ رہا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اعصاب اوپری بازو، سینے سے ایک ہی جگہ جڑے ہوتے ہیں، تو دماغ سمجھ نہیں پاتا کہ دل میں درد ہے، وہ اسے ہاتھ میں سمجھ لیتا ہے، جیسے آپ انگلی میں چٹکی لیں، تو آپ کو تکلیف وہاں ہی محسوس ہوگی، سینے میں اس کا اثر نہیں ہوگا۔” اس لیے جب بھی بائیں ہاتھ میں درد محسوس ہو، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا کریں۔