ثقافتی ورثے اور علاقائی روایات کا تحفظ

سوات ایک ایسی سرزمین ہے، جو صرف قدرتی حسن یا جغرافیائی اہمیت کی بنا پر مشہور نہیں، بل کہ اس کی اصل شناخت اس کی تہذیب، تمدن اور ثقافت سے وابستہ ہے۔ یہاں کے پہاڑ، وادیاں، دریا اور چراگاہیں صرف منظرنامے کا حصہ نہیں، بل کہ ایک ایسے معاشرے کی علامت ہیں، جو صدیوں سے […]
درال تا دریائے سوات: ’’وسائل کی بندر بانٹ‘‘

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے دنیا کے اُن چند خطوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ ان علاقوں میں وادیاں، جھرنے ، نیلگوں پانی کے چشمے، گھنے جنگلات اور برف پوش پہاڑ ایک ایسا منظرنامہ تشکیل دیتے ہیں، جو نہ صرف سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا […]
والی سوات کو خراج عقیدت

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ہز ہائنس میجر جنرل، سلطان العلوم، غازیِ ملت میانگل عبد الحق جہانزیب، (H.Q.A) دراصل 5 جون 1908ء کو پیدا ہوئے۔ انھیں 12 دسمبر 1949ء کو سوات کا والی مقرر کیا گیا۔ 28 جولائی 1969ء کو ایک […]
ایم ٹی آئی ایکٹ کیا ہے؟

’’ایم ٹی آئی ایکٹ‘‘ (میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ) ایک ایسا قانونی ڈھانچا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں سرکاری طبی اداروں کو نیم خود مختار بنانا ہے، تاکہ ان کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔اس ایکٹ کا بنیادی دعوا یہ تھا کہ بیورو کریسی کے روایتی نظام سے ہٹ کر ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں […]
محترمہ زیب النساء جیلانی کی خدمات

رواں ماہ کی 2 تاریخ کو ’’سوات ریلیف انیشیٹو‘‘ (ایس آر آئی) کے زیرِ اہتمام (مرحوم) والیِ سوات کے یومِ پیدایش کے حوالے سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ تقریب کا اہتمام ’’ایس آر آئی‘‘ کی چیئر پرسن محترمہ زیب النساء جیلانی نے کیا تھا۔ موصوفہ والیِ […]
تیری کرپشن ’کرپشن‘، میری کرپشن……!

ہمارے ہاں سیاسی وفاداری عقل کے نہیں، اندھے یقین کے در پر سر رکھے سجدہ ریز ہے۔ یہاں ’’اپنا لیڈر‘‘ دودھ کا دھلا اور دوسرا لیڈر کوئلے کی کان سے بھی سیاہ ہوتا ہے۔ انصاف کی ترازو میں اگر کوئی وزن ہے، تو صرف پارٹی لیڈر کا ہے۔ہمارے ملک میں سیاست نظریات کی بنیاد پر […]
سیدو ہسپتال: ریاست سوات کی امانت نیلام

اے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے خوابِ غفلت کے مزے لوٹنے والے باشندو! آج ایک تاریخی سچائی ہم سب کے ضمیر پر دستک دے رہی ہے۔ سیدو گروپ آف ہسپتال، جو ریاستِ سوات کی فلاحی سوچ اور عوامی خدمت کی علامت تھا، سرکاری اعلان کے مطابق نجی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔جی ہاں، وہی […]
سوات اولسی جرگہ کا اعلامیہ

(نوٹ:۔ ’’سوات اولسی جرگہ‘‘ یکم جون 2025ء کو کبل کے علاقہ ہزارہ میں منعقد ہوا تھا۔ یہ اعلامیہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے فیس بُک آفیشل پیج سے اٹھا گیا ہے۔ اس میں املا اور زبان کی ضروری تصحیح کے علاوہ کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)1:۔ سوات کا […]
عید اور تہذیبی تبدیلی

عید کا دن اسلامی تہذیب میں ایک روحانی، معاشرتی اور ثقافتی حوالہ رکھتا ہے۔ یہ دن محض نماز، نئے کپڑے اور پکوان کا نام نہیں، بل کہ اس کے ساتھ وابستہ جذبات، خاندانی رشتے، اجتماعی خوشی اور تہذیبی ورثے کا اظہار بھی ہے…… مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، ویسے ویسے عید کی روح میں […]
’’انگئی پُل کوٹہ اور دیگر پُل‘‘

سوات کے ریاستی دور کا قدیم ترین ’’آرچ برج‘‘ (Arch Bridge) جسے مقامی زبان میں ’’ڈاٹ‘‘ کہتے ہیں، جو مین شاہ راہ "N.95” پر کوٹہ تحصیل بری کوٹ میں واقع تھا، آخرِکار گرا دیا گیا اور اس کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل "Pre-stressed” آر سی سی پل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اسے جلد […]
عالمی طاقت کا بدلتا منظر نامہ

دنیا نے جب سے ایک عالمی گاؤں یعنی ’’گوبل ویلج‘‘ کی شکل اختیار کی ہے، تب سے عالمی منظر نامہ روز بہ روز بدلتا جا رہا ہے۔ دنیا کے ایک علاقے میں وقوع پذیر واقعات دنیا کے دوسرے علاقوں پر اثر انداز ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں لیتے۔ جیسے روس یوکرائن جنگ ہی کا […]
شنگرئی اور سرے شاہ ڈب کی سیر

منگلور کے بائی پاس سے جیسے ہی ہماری گاڑی فرشی پُل کی جانب مڑی، تو محسوس ہوا جیسے ہم وقت کی رفتار سے آزاد ہوچکے ہوں۔ یہ راستہ محض سڑک نہیں، ایک کیفیت ہے۔ کچھ ہی لمحوں میں شہر کی گرد آلود فضا سے نکل کر ہم ایک ایسی وادی میں داخل ہوئے، جہاں خاموشی […]
مزارات اور ان سے منسوب غلط تصورات

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)لوگوں میں یہ خیال کیسے پروان چڑھا کہ مسلمان اولیا کے مزارات کو کچھ خاص تقاضوں کے لیے مخصوص کیا جائے؟ لیکن یہ عقیدہ بہت پہلے سے موجود ہے۔ مثلاً: ہر سال بہار کے دنوں میں […]
جہان آباد بدھا، سوات کی تہذیبی تاریخ کا اہم نشان

جہان آباد سوات (سابقہ نام شخوڑئی)، پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے ضلع سوات میں واقع ایک قدیم اور تاریخی مقام ہے۔یہ علاقہ اپنی قدرتی خوب صورتی، سرسبز وادیوں اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے خاص مقام رکھتا ہے، لیکن سب سے بڑھ کر اس کی شہرت یہاں موجود بدھ مت دور کے عظیم پتھری […]
کم عمری کی شادی اور اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ سے منظور شدہ بِل کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ کونسل کے مطابق نکاح ایک مقدس فریضہ ہے، جس پر قانون سازی صرف شریعتِ مطہرہ کے اُصولوں کی روشنی میں ہونی چاہیے، […]
موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتا فنگل انفیکشن

گذشتہ کچھ برسوں سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جن کی لپیٹ میں پاکستان بھی آیا ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خاموش خطرات میں سے ایک ایک ’’فنگل انفیکشن‘‘ (Aspergillosis) بھی ہے، جو "Aspergillus” کے نام سے مشہور ایک عام فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔قارئین! آپ […]
کبل چوک سے جڑی یادیں

کبل چوک پہنچ کر مجھے ہر دفعہ حاجی محمد اسماعیل صاحب یاد آجاتے ہیں…… میرے کولیگ اور مہربان دوست۔حاجی محمد اسماعیل چنداخورہ کبل کے رہنے والے تھے۔ مشہور ادبی اور انتظامی شخصیت سیف الموک صدیقی صاحب کے کزن تھے۔ اُن کے والد ظریف الرحمان ایک مشہور عالم اور مذہبی شخصیت تھے۔مَیں اور حاجی صاحب کالج […]
محبت، جنوں اور صحرا کی کہانی ’’بھونری‘‘

تبصرہ: حنظلہ خلیقراجستھانی ادب اور تہذیب پہلی آشنائی ہی سے میرے دل کی دھڑکن میں بسے ہیں، بعض تراجم ریختہ سے مل جاتے ہیں، کچھ انگریزی میں بھی طبع ہیں۔ جدید تخلیقی ادب کی اشاعت نے راجستھان کے ادب اور ثقافت کو بھی نئی زبان بخشی ہے۔انوکریتی اپادھیائے (Anukrti Upadhyay) کا ناول ’’بھونری‘‘ (Bhaunri)، جسے […]
’’دَ گیدڑ وادہ‘‘

بچپن میں جب بھی بادل برستے، دیگر لڑکوں بالوں کی طرح مجھے بھی بڑا مزا آتا۔ اکثر قمیص اُتار کے اور چپل چوڑیوں کی طرح کلائیوں میں پہن کے محلہ وزیر مال (مینگورہ، سوات) کے گلی کوچوں میں ہم عمر دوستوں کے ساتھ دوڑ لگاتے۔ کئی بار پھسل کر خود کو اچھے خاصے زخم بھی […]
امان اللہ خان المعروف کاکا اُستاد صاحب

ہماری نسل اور اس سے پہلے کے مینگروال حضرات سے ’’کاکا اُستاد صاحب‘‘ کا پوچھیں، تو ایک تعظیم، احترام اور محبت کا جذبہ ان کے چہرے میں سرخی پیدا کردیتا ہے۔کاکا اُستاد صاحب مینگورہ نیو روڈ محلہ عیسیٰ خیل کے رہنے والے تھے۔ اُن کو اُستادوں اور افسروں کا اُستاد بھی کہتے ہیں۔کاکا اُستاد صاحب […]
احسن اقبال، عوام اور کتنا ٹیکس دے؟

سی پیک کے حوالے سے ایک کانفرس میں جناب احسن اقبال صاحب کو بہ راہِ راست دیکھنے اور سننے کا موقع ملا۔ عین اسی کانفرس کے دوران میں مرحوم عارف نظامی صاحب نے سٹیج پر اپنے خطاب سے پہلے یہ خبر بریک کی کہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی جنرل آصف غفور نے […]