سد بد یا سدھ بدھ؟

عام طور پر سُدھ بُدھ (ہندی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’سُد بُد‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ مثلاً: آن لائن لغت "rekhtadictionary.com” پر دونوں طرز کا اِملا (’’سُد بُد‘‘ اور ’’سُدھ بُدھ‘‘) درج ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی نیوز ویب سائٹس پر بھی ’’سُد بُد‘‘ ہی مستعمل ملتا ہے۔ اس حوالے سے اُردو کے […]
دلہن یا دلھن؟

’’دُلھن‘‘ (ہندی، اسمِ مونث) کا اِملا عام طور پر ’’دُلہن‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ کے مطابق دُرست اِملا ’’دلھن‘‘ ہے، جب کہ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘،’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘، ’’حسن اللغات‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘کے مطابق ’’دلہن‘‘ دُرست ہے۔ […]
اکھاڑہ یا اکھاڑا؟

سرِ دست چند موقر نشریاتی اداروں کی نیوز یا سٹوری ہیڈنگز ملاحظہ ہوں: ’’ایشیا کو بڑی طاقتوں کے مقابلوں کا اکھاڑہ نہیں بننا چاہیے: چینی صدر‘‘ (انڈپینڈنٹ اُردو ڈاٹ کام، جمعرات 17 نومبر 2022ء) ’’سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار کا سب سے خطرناک اکھاڑہ‘‘ (جنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے، میگزین ڈیسک، 10 ستمبر 2023ء) […]
شاکر، متشکر یا مشکور؟

کئی دفعہ اساتذہ نے ہماری اس بات پر باقاعدہ گوش مالی کی ہے کہ تحریر میں ’’مشکور‘‘ بہ معنیِ ’’ممنون‘‘ صحیح نہیں۔ اس کی جگہ ’’شاکر‘‘ لکھنا اور کہنا چاہیے۔ ایک استادِ محترم ’’مشکور‘‘ کی جگہ ’’متشکر‘‘ لکھنے کی سختی سے تاکید کرتے ہیں۔ مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی یعنی دل کو […]
غبارہ یا غبارا؟

غُبارا (اُردو، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’غُبارہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ مذکورہ اسم کے اِملا کے حوالے سے تین مختلف آرا ملتی ہیں، جو درجِ ذیل ہیں: پہلی رائے ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘ اور ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘ کے مولفین کی ہے، جن کے مطابق دُرست اِملا ’’غُبارا‘‘ ہے۔ دوسری رائے ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘، […]
شاید

عام طور پر ’’شاید‘‘ (فارسی، کلمۂ شک) کا اِملا ’’شائد‘‘ لکھا جاتا ہے۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/sahaab/ ’’نور اللغات‘‘، ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’حسن اللغات (جامع)‘‘، ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘، ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘، ’’جہانگیر […]
بھتا

عام طور پر ’’بھتا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’بھتہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/sahaab/ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’جہانگیر اُردو لغت‘‘ اور ’’فیروز اللغات (جدید) کے مطابق دُرست املا […]
اسامی

عام طور پر ’’اسامی‘‘ (عربی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’آسامی‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ اور ’’فرہنگِ تلفّظ‘‘ کے مطابق درست اِملا ’’اسامی‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’اسم کی جمع‘‘، ’’کاشت کار‘‘، ’’ملازمت کے لیے خالی جگہ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ صاحبِ نور نے تو باقاعدہ طور پر ان الفاظ میں صراحت […]
جماہی

عموماً ’’جماہی‘‘ (ہندی، اسمِ مونث) کو ’’جمائی‘‘ لکھا اور بولا جاتا ہے۔ ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ کے مطابق ’’جماہی‘‘ دُرست اِملا ہے جب کہ اس کے معنی ’’انگڑائی‘‘ اور ’’جسم میں ذرا تناو آکر منھ کھل جانا‘‘ کے ہیں۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/sahaab/ […]
گھنٹا

گھنٹا (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عموماً گھنٹہ لکھا جاتا ہے۔ مذکورہ لفظ کے اِملا کے حوالے سے لغات کی آرا ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ مثلاً: فرہنگِ آصفیہ کے مطابق صحیح اِملا ’’گھنٹا‘‘ ہے، مگر ’’گھنٹہ‘‘ بھی ساتھ رقم ملتا ہے۔ آگے جاکر صاحبِ آصفیہ نے محاورات میں ’’گھنٹا‘‘ درج کیا ہے نہ کہ […]
میعاد

میعاد (عربی، اسمِ مونث) کا اِملا عام طور پر معیاد لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ علمی اُردو لغت (جامع)، فرہنگِ تلفظ، فرہنگِ آصفیہ، فرہنگِ عامرہ، نوراللغات، کریم اللغات، فیروز اللغات (جدید)، اظہر اللغات (مفصل)، جہانگیر اُردو لغت (جدید)، آئینۂ اُردو لغت اور جامع اُردو لغت کے مطابق صحیح اِملا ’’میعاد‘‘ ہے جب کہ اس کے […]
سرھانا

’’سرھانا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’سرہانا‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’سرھانا‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’سر رکھنے کی جگہ‘‘، ’’’سر کی سمت‘‘، ’’بالیں‘‘، ’’تکیہ‘‘ اور ’’پائنتی کی ضد‘‘ کے ہیں۔ ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ کے مطابق […]
روزمرہ بول چال میں کی جانے والی غلطیاں

اکثر الفاظ یا فقرے ہم روزانہ غلط لکھ اور بولتے ہیں۔ جب ایسی غلطیوں کا چلن عام ہوجائے، تو اسے ’’غلط العام‘‘ کَہ کر قبول کرلیا جاتا ہے۔ آج چند ایسی غلطیوں پر بات کرتے ہیں جنھیں غلط العام کے طور پر قبول کیا گیا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]
دھوکا

عموماً ’’دھوکا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’دھوکہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’فرہنگِ اثر (حصۂ سوم)‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’حسن اللغات (جامع)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘، ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’دھوکا‘‘ ہے جب کہ اس کے […]
چولھا

’’چولھا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’چولہا‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’فرہنگِ اثر‘‘، ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’چولھا‘‘ ہے۔ اس طرح ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘، ’’حسن اللغات‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ صحیح اِملا ’’چولہا‘‘ کو مانتے […]
بچکانا

مولوی نور الحسن نیر کی تالیف شدہ لغت ’’نور اللغات‘‘ کے مطابق لفظ ’’بچکانا‘‘ کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا‘‘ ، ’’کم عمر‘‘، ’’کم سن‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ اس طرح مولوی سید احمد دہلوی کی تالیف شدہ لغت ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق اس کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا حاکم‘‘، ’’کم عمر لڑکا‘‘، […]