خیرالامان تحصیل دار صاحب کی یاد میں

کوئی اپنے والد صاحب کو دفن کرکے آتا ہے، تو کتنا شکستہ اور بے اعتماد ہو جاتا ہے…… الفاظ شاید اس کیفیت کا احاطہ کرنے سے عاجز ہیں۔ ’’فادرز ڈے‘‘ پر فارورڈ میسج پوسٹ کرنا کتنا آسان ہوتا ہے۔ قارئین! ہر شہر کے کچھ خاص ثقافتی، علمی، حکمت، حسن، وراثتی، دیو مالائی تاریخی و روایتی […]
سیاسی حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا ضروری ہے

جب گھٹن بڑھ جائے، تو تازہ ہوا کے جھونکے کے لیے کوئی کھڑکی کھولنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ورنہ دم گھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 2006ء میں ایسے ہی گھٹن زدہ سیاسی حالات تھے۔ پرویز مشرف ملک پر قابض تھے۔ ق لیگ اُن کے فرنٹ مین کے طور پر موم کا ناک بنی ہوئی تھی۔ […]
پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا قیام

دنیا منفرد ثقافت، ٹیکنالوجی اور بصیرت والے ذہنوں کے منفرد امتزاج کے ساتھ متحرک انفارمیشن ٹیکنالوجی شہروں سے بھری پڑی ہے۔ آئی ٹی سٹی کے حوالہ سے دنیا کے سرِفہرست 15 شہروں میں سان فرانسسکو، سنگاپور، نیویارک، تل ابیب، بیجنگ، لندن، شنگھائی، ٹوکیو، بنگلور، ہانگ کانگ، آسٹن، سیٹل، بوسٹن، زیورخ اور برلن شامل ہیں۔ یہ […]
ریاستی دور میں رکھے جانے والے عام نام

شاید آپ لوگوں کے مشاہدے میں یہ بات ضرور آئی ہوگی کہ پشتو سپیکنگ لوگوں میں بالعموم اور سواتیوں میں بالخصوص بعض نامانوس، نامعلوم اور مہمل قسم کے نام رکھے جاتے ہیں، جن میں بعض کے تو معنی بھی نہیں نکلتے۔ مثال کے طور پر ’’جانس‘‘ (Janas) ایک عام سا نام ہے، مگر میری سمجھ […]
عالمی یومِ عجائب گھر (World Museum Day, 2024)
سوات کی تاریخ مسخ ہونے سے کیسے بچائی جائے؟

مجھے اپنی کم مائیگی کا اور ناقص تعلیم کا اور عمر کے تقاضوں کا احساس ہے۔کبھی میری رائے یا تبصرے ناقص بھی ہوسکتے ہیں…… اور یقینا ایسا ہی ہوگا۔ مثال کے طور پر لارڈ ارون کے دورۂ سوات کے مقاصد اور تاریخ کے بارے میں میرا تبصرہ ایک لحاظ سے غلط تھا۔ بدقسمتی سے جن […]
9 مئی، ذہن پر نقلِ مکانی کے اَن مٹ نقوش

گلبرگ کے ایک ہوٹل میں ایک رفیقِ کار کے ساتھ موجود تھا۔ ناشتے کا آرڈر دیا تھا۔ یوں ہی ٹی وی آن کیا، تو زمرد کان (سوات) پر شیلنگ اور آبادی خالی کرنے کے احکامات چل رہے تھے۔ اس طرح آبادی کے انخلا کی خبر کی تردید بھی گاہے گاہے آجاتی۔ مَیں نے رابطہ کرنا […]
ریاستِ سوات کے الحاق بارے نیا شوشا

اچھا جناب……! عام ہڑتال بھی ہوچکی ٹیکسوں کے خلاف…… پتا نہیں ٹیکس لگتے ہیں یا نہیں……! مگر یار لوگوں نے گرم توا سر پر رکھا ہوا ہے۔ بھانت بھانت کی بولیاں اور عجیب وغریب قسم کی تاویلات سامنے آرہی ہیں۔ بھائی سیدھے سبھاو تو ایک ہی بات کروکہ ’’وفاق کو مانتے ہو کہ نہیں۔‘‘ فضل […]
تہذیب یا بربریت؟

جرمن فلسفی ’’والٹر بِنیامن‘‘ نے کہا تھا کہ تہذیب کی ہر یادگار، بربریت کی یادگار ہے۔ اپنے آپ کو باقی دنیا کے لوگوں سے مختلف سمجھنے کو تہذیب کا نام دیا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ تہذیب انفرادیت اختیار کرگئی اور ان اصولوں کو جن کے اوپر تہذیب بنی ہے، اس کے ماننے والوں کو […]
بجٹ اور سرکاری ملازمین

یہ حقیقت ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی سے لے کر مڈل کلاس طبقے تک سب کو پیس کر رکھ دیا ہے۔ مہنگائی نے ڈاکٹر کے نسخے کا روپ دھار رکھا ہے۔ صبح، دوپہر اور شام کے حساب سے عوام مہنگائی کی ’’نئی خوراک‘‘ کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی […]
آن لائن فراڈ…… محتاط رہیے!

مَیں ہمیشہ اپنے ٹریننگ سیشنوں میں بینکروں کو ڈیجیٹل ورلڈ، اے آئی اور آن لائن فراڈ کے بارے میں آگہی دیتا ہوں۔ مَیں اکثر اوقات بینکروں کے لیے فری ویب نار کے لنک مہیا کرتا ہوں، جن میں ڈیجیٹل فراڈ، بلاک چین وغیرہ پر فری سیمینار منعقد ہوتے ہیں جس سے میرے واٹس اَپ گروپ […]
فارم 47 کی پیداوار جمہوریت

جو لیڈر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، اُن کا اگر بہ غور جائزہ لیا جائے، تو معلوم ہوگا کہ سب نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ اکثر سوال اُٹھتا ہے کہ ہماری جمہوریت ہے کیا؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے کہ پاکستانی جمہوریت کسی طور جمہوری اور عوامی جد و […]
سماجی گھٹن

ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جس میں ’’دھونس‘‘ اور دھاندلی سکہ رائج الوقت ہیں۔ طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ ہماری روایت بنتی جا رہی ہے۔ جمہور کی آواز بے وقعت بنی ہوئی ہے، جب کہ ووٹ کا تقدس روز بہ روز اپنی تقدیس کھوتا جا رہا ہے۔ گویا ووٹ ایک ایسی شے […]
دورِ ریاستِ سوات کے ایک قصاص کی کہانی

اس تحریر کے ساتھ سیدو بابا مزار کی ایک تصویر دی جا رہی ہے جس میں لکڑی کا ایک پُل نظر آرہا ہے۔ مذکورہ پُل کے دوسرے اینڈ پر ایک تو شاہی محمد ولد نظرے حاجی صاحب کی کپڑے کی دُکان تھی۔ کبھی کبھی امیر زادہ اُستاد صاحب بھی کپڑا ناپتے نظر آتے تھے۔ فضل […]
عوامی فلاحی منصوبے اور عدالتی رکاوٹیں

گذشتہ روز ٹی وی چینلوں پر ہوش رُبا خبر دیکھنے سننے کو ملی کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبہ کو الیکٹرک بائیکس چند روز تک تقسیم کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکٹرک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی۔ معزز جج نے کہا کہ طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی […]
’’ہیرامنڈی‘‘ جوابِ آں غزل

محترم منصور ندیم! مشکور ہوں کہ آپ نے نیٹ فلیکس سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ بارے لکھا اور لکھائی کے حساب سے بہت خوب لکھا…… مگر کچھ تحفظات اور سوالات آپ کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔ اُصولی طور پر آپ اس سیریز کے لیے نیٹ فلیکس پر نہیں گئے اور نہ ارادہ ہی ہے، تو آپ اس پر […]
ہیرا منڈی، تصویر کا دوسرا رُخ

تحریر: منصور ندیم آج کل پڑوسی ملک میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم ’’ہیرا منڈی‘‘ کا بڑا تذکرہ ہے۔ مَیں نے یہ فلم دیکھی ہے نہ ابھی تک دیکھنے کا موڈ ہے، مگر اب تک اس فلم پر بانٹا جانے والا ’’گیان‘‘ بہت پڑھا ہے۔ کوئی ان تبصروں میں فسوں نگاری ڈھونڈ رہا ہے، کوئی […]
کشور سلطان (شخصیت و فن)

کشور سلطان کا نام جو بھی سنتا ہے، اُسے علی حیدر جوشیؔ کا لکھا ہوا یہ گیت سر تہ می کینہ خوشی میدان دے سلگئی می راغلے، روح می روان دے ضروریاد آتا ہے، جسے کشور سلطان اور گلنار بیگم نے مل کر گایا تھا۔ کشور سلطان کا تعلق فن کار گھرانے سے تھا۔ اُن […]
خزانے پر پنشنر نہیں، اشرافیہ بوجھ ہے

آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ وطنِ عزیز کے وزیرِ خزانہ جناب محمد اورنگ زیب نے کابینہ کے دو دیگر بھاری بھرکم وزرا جناب عطاء اللہ تارڑ اور جناب اعظم نذیر تارڑ کے ہم راہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کو ملکی خزانے پر بہت بڑا بوجھ قرار دیا ہے۔ […]
جان ملٹن کی ’’گم شدہ جنت‘‘

پیدایش: 1608ء انتقال: 1674ء جان ملٹن (John Milton) انگریزی ادب کا ایک بڑا شاعر ہے، جسے شیکسپیئر کے بعد دوسرا درجہ دیا جاتا ہے۔ اُس نے اعلا تعلیم کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی اور پھر اپنے باپ کے دیہاتی مکان میں تنہائی اختیار کرکے چھے سال تک اُن تمام علوم کا مطالعہ کیا، جو اُس […]
گندم بحران، کیا ذمے دار سزا پائیں گے؟

گندم بحران نے کسان طبقے میں بے چینی کی لہر ہی پیدا نہیں کی، بلکہ اسے کاشت کاری سے بھی متنفر کر دیا ہے۔ کس قدر قابلِ رحم صورتِ حال ہے کہ پروڈیوسر اپنی پراڈکٹ یا پروڈکشن کی قیمت کا تعین بھی نہیں کرسکتا۔ ایک قلفی فروش، چھابڑی والا، ریڑھی پر رکھ کر چیزیں فروخت […]