اسامی

عام طور پر ’’اسامی‘‘ (عربی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’آسامی‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ اور ’’فرہنگِ تلفّظ‘‘ کے مطابق درست اِملا ’’اسامی‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’اسم کی جمع‘‘، ’’کاشت کار‘‘، ’’ملازمت کے لیے خالی جگہ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ صاحبِ نور نے تو باقاعدہ طور پر ان الفاظ میں صراحت […]
26 مئی، سڈنی پولک کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سڈنی پولک (Sydney Pollack) ، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار، 26 مئی 2008ء کو کیلی فورنیا میں انتقال کرگئے۔ دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد اداکار کے طور پر اپنی قسمت آزمانے کے لیے نیویارک آئے ۔ٹیلی وژن میں ادکاری کرنے سے پہلے […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا عندیہ، مکافاتِ عمل

9 مئی کے جلاو گھیراو اور بلوے کے واقعات پر وفاقی وزیرِ داخلہ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اس […]
24 مئی، رنگیلا کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق رنگیلا (Rnageela) پاکستان فلم انڈسٹری کے نام ور کامیڈین، 24 مئی 2005ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ یکم جنوری 1937ء کو پاڑا چنار، کرم ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ اصل نام محمد سعید خان تھا، فلمی دنیا میں رنگیلا کے نام سے مشہور ہوئے۔ عملی زندگی کا آغاز ایک باڈی بلڈر کے […]
مردِ قلندر مفتی عبدالشکور کی یاد میں

قارئین، جب کسی عالمِ با عمل کی رحلت کی خبر سننے کو ملتی ہے، تو ہر ذی شعور انسان خواہ اس کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے ہو، پر سکتے کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آج وہ کسی عزیزِ من یا پھر سرپرست کی شفقتوں سے محروم ہوگیا […]
ڈوبتا روایتی میڈیا

کسی بھی کاروبار یا شعبے میں جب ’’نان پروفیشنل‘‘ لوگ داخل ہو جاتے ہیں، تو وہ کاروبار یا شعبہ آہستہ آہستہ زوال کی جانب بڑھنے لگتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ تباہی اُس کا مقدر بن جاتی ہے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ تباہی کے بعد دوبارہ […]
23 مئی، مارگریٹ فلر کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق مارگریٹ فلر (Margaret Fuller)، مشہور امریکی مصنف، صحافی، استانی اور فلسفی، 23 مئی 1810ء کو کمبرج پورٹ، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ 1845ء میں اپنی کتاب "Woman in the Nineteenth Century” سے عالم گیر شہرت پائی۔ چھوٹی ہی عمر میں معیاری علم حاصل کیا۔ 1835ء کو والد […]
بیوگی اور توہمات

میری والدہ کا انتقال میرے بچپن میں ہوا تھا۔ میرے والد اور والدہ کی عمروں میں کم سے کم دس سال کا فرق تھا۔ والدہ دوسری شادی کرسکتی تھیں، مگر انھوں نے میری خاطر شادی نہیں کی اور ساری زندگی میری پرورش میں تیاگ دی۔ اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، آمین! ابو […]
ریاستِ سوات دور کے سڑکیان

گذشتہ دنوں سوات کی ایک مقامی ویب سائٹ ’’سوات انسائیکلو پیڈیا‘‘ پر ریاستی دور کی سڑکوں کے متعلق عملہ کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر مختلف مزاج کے لوگوں نے اپنے ظرف، معلومات اور مزاج کے مطابق تبصرہ کیا تھا۔ وہاں پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکا،جواب دیا تھا…… مگر […]
22 مئی، جارج بیسٹ کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج بیسٹ (George Best)، مانچسٹر یونایٹیڈ اور شمالی آئر لینڈ کے سابق مشہور فٹ بالر، 22 مئی 1946ء کو شمالی آئر لینڈ کے شہر بیلفاسٹ (Belfast) میں پیدا ہوئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق مانچسٹر یونایٹیڈ کے لیے کھیلتے تھے۔ اپنے کلب کو 1965ء اور 1967ء میں […]
’’ایک فکشن نگار کا سفر‘‘ (تبصرہ)

ترجمہ: رضوان الدین فاروقی ضیا فاروقی کا شمار اُردو اَدب کے اُن قلم کاروں میں ہوتا ہے، جن کی پشت پر تقریباً نصف صدی کے تجربات کے نقوش کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں تک اُن کے ادبی سروکار کا معاملہ ہے، تو یہ اُردو زبان و ادب کے اُن شہ سواروں میں […]
جانتے ہیں برج الخلیفہ پر اشتہار چلانے کی رقم کتنی ہے؟

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کمپنی کا اشتہار برج الخلیفہ کی پوری عمارت پر چلایا جائے، تو اس کے لیے آپ کو برج الخلیفہ کی انتظامیہ کو پورے 50 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ (یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے […]
شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب ’’میرے ہم نوا‘‘ کا مختصر سا جائزہ

اُبھرتے ہوئے نوجوان ادیب اور نثر نگار سجاد حسین سرمد کی شخصی خاکوں پر مشتمل دُوسری کاوش ’’میرے ہم نوا‘‘ گذشتہ دنوں شائع ہوئی، جس میں 12 شخصیات پر خاکے تحریر کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان شخصیات میں چار زندہ شخصیات پر بھی خامہ فرسائی کی گئی ہے، جو کہ ایک […]
چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں

پی ڈی ایم کی حکومت نے بڑی کامیابی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ جاری سیاسی لڑائی کو اداروں اور عمران خان کے درمیان کشیدگی میں بدل دیا۔ اسی دوران میں کچھ ناعاقبت اندیش افراد نے فوجی تنصیبات پر حملے کرکے نہ صرف غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بلکہ جلتی آگ پر تیل […]
پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ نگاروں اور پی ٹی آئی کے خیال میں یہ سب فوج کے ایما پر پارٹی چھوڑ رہے ہیں…… لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں۔ مَیں نہیں سمجھتا کہ اس کے پیچھے فوج ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور […]
ٹیبولا راسا

تحریر: میثم عباس علیزی کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی شخصیت کیسے بنتی ہے، آپ کے جذبات و احساسات کا دارومدار کس چیز پر ہے، یا آپ جو سوچتے ہیں وہ کیوں سوچتے ہیں، آپ کے رجحانات، تمایلات اور عقائد کیسے تشکیل پاتے ہیں، آپ کا ذہنی ڈھانچا کیسے تیار ہوتا ہے……؟ […]
حقیقی آزادی اور طاقت

رات کے آخری پہر جب کمپیوٹر پر کام کرتے کرتے تھک جاتا ہوں، تو کچھ دیر کے لیے آرام کرتا ہوں۔ یہ آرام بھی ہمارے اپنے محاورے میں ’’حرام‘‘ ہوجاتی ہے۔ کیوں کہ ذہن مختلف سانچوں میں سوچنے لگ جاتا ہے۔ آج کی صبح کچھ خیال آیا، تاہم اس کا عنوان نہیں سوچ سکا اور […]
19 مئی، رسکن بونڈ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رسکن بونڈ (Ruskin Bond) ہندوستانی ادیب، بچوں کے مصنف اور اعلا ناول نگاروں میں سے ایک، 19 مئی 1934ء میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر کسولی میں ایک اینگلو انڈین گھرانے میں پیدا ہوئے۔ گذشتہ 6 دہائیوں سے کہانیاں لکھ رہے ہیں۔ اب تک 500سے زائد کہانیاں شائع کرچکے ہیں۔ […]
مانتے ہیں سنگاپور میں چیونگ گم کھانے پر بھاری جرمانہ عائد ہے؟

سنگاپور میں چیونگ گم کھانے پر پابندی ہے، لیکن اگر آپ اس قانون کو توڑتے ہیں، تو پتا ہے آپ کو کتنا جرمہ ادا کرنا پڑے گا؟ "culturalworld.org” کے مطابق اگر کوئی سیاح سنگاپور کی سڑکوں پر چیونگ گم کھاتے ہوئے پکڑا گیا، تو اُسے 500 تا 1000 ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ یہی […]
گرفتاری یا ٹریپ؟

17 مئی بروزِ بدھ اچانک زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا۔ میڈیا ہاؤسز کو بھی ’’مخبری‘‘ کروا دی گئی کہ عمران خان کی رہایش گاہ پر چھاپا مار کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس بات کا بھی ’’اشارہ‘‘ دے دیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ […]
سب سے قیمتی پھل (بلغارین لوک کہانی)

ایک باپ کے تین بیٹے تھے۔ وہ چوں کہ کافی ضعیف العمر ہوچکا تھا، چناں چہ مرنے سے پہلے تینوں بیٹوں میں سے کسی ایک کو اپنی پوری وراثت دینا چاہتا تھا، لیکن وہ یہ فیصلہ نہیں کرپارہا تھا کہ تینوں میں سے کون زیادہ حق دار ہے؟ لہٰذا ایک دن اُس نے تینوں کو […]