عمران فوبیا؟

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیانیے سے شہرت حاصل کرنے والا ’’سائفر‘‘ یا ’’مراسلہ سکینڈل‘‘ یا ’’ڈراما‘‘ ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ فضل منان بازدا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fazal-manan-bazda/ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری […]

طارق اسماعیل ساگر کی یاد میں

پیدایش:۔ 16 اکتوبر 1952ء انتقال:۔ 14 ستمبر 2021ء طارق اسماعیل ساگر کا نام اُردو فکشن رائٹرز میں بہت نمایاں تھا۔ اُنھوں نے کتابوں سے بہت پیسا کمایا۔ کئی رسالوں کے ساتھ کام کیا۔ بہت زیادہ وقت ’’نوائے وقت‘‘ کو دیا۔ کم گو اور نپے تلے انسان تھے۔ میرے تو وہ ہمسائے تھے، یعنی گلشن راوی […]

خلیل جبران کا ترجمہ شدہ افسانہ ’’جل پریاں‘‘

ترجمہ: محمد اسماعیل ازہری لکھنوی سورج نکلنے سے ذرا پہلے، جزیروں سے گھرے سمندر کی تہ ہے، جس میں رنگا رنگ موتی بکھرے پڑے ہیں۔ ان موتیوں کے قریب بے یارو مددگار ایک نوجوان لاش پڑی ہے۔ اُس لاش کے قریب سنہرے بالوں والی ایک جل پری ہے، جو اپنی سہیلیوں کے جھرمٹ میں بیٹھی […]

نامکمل کرما اور موٹی ویشن

یوگِک کلچر (Yogic Culture) میں ایک تصور ہے جسے ’’نامکمل کرما‘‘ (Incomplete Karma) کہتے ہیں۔ اس میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کی کچھ خواہشات ہوں اور وہ ادھوری رہ جائیں، تو آپ کا ذہن اُنھیں نہیں بھولتا۔ اسے اُنھیں مکمل کرنا ہوتا ہے۔ ندا اسحاق کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے […]

کون سا اقبالؔ…… سرکاری، مذہبی یا لبرل؟

علامہ محمد اقبال کو پاکستان کے دونوں طبقات (مذہبی اور لبرل) کے نمایندے ان کے دس پندرہ اشعار یاد کرکے اُن کی بنیاد پر ’’کٹر ملا‘‘ قرار دیتے ہیں۔ جہاں مذہبی طبقہ اس ’’سرکاری اقبال‘‘ کو اُن چند اشعار کی اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر تشریح کرکے کٹر مذہبی قرار دیتا ہے، تو […]

وادئی چغرزئی (بونیر) سے وابستہ چند یادیں

1969ء میں ادغامِ ریاست کے بعد بھی چغرزئی کا پورا علاقہ کئی سال تک سڑک سے محروم رہا۔ ریاستی دور میں بدال تک ایک کچی سڑک بنی ہوئی تھی، جو اُسی دور میں تعمیر شدہ سٹیٹ ڈسپنسری بدال کے قریب ختم ہوجاتی تھی۔ آگے چغرزئ کے مختلف دروں اور دیہاتوں تک اشیائے ضروریہ کی ترسیل […]

21 جولائی، ارنسٹ ہیمنگوے کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ارنسٹ ہیمنگوے (Ernest Hemingway)، مشہور امریکی ادیب، صحافی اور ناول نگار، 21 جولائی 1899ء کو سیسیرو (Cicero, America) میں پیدا ہوئے۔ والد ایک ڈاکٹر تھے۔ 1954ء کو نوبل انعام برائے ادب (Nobel Prize for Literature) حاصل کیا۔ ہائی سکول کے زمانے سے لکھنا شروع کیا۔ ایک […]

جہاں دو کنارے ملتے ہیں

ترجمہ: رومانیہ نور  یہ حقیقی زندگی کی اُن دل پذیر کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے، جو سچی محبت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ڈاکٹر پردیومنا کمار مہاننڈیا کی کہانی ہے، جن کا تعلق ہندوستان سے ہے اور شارلٹ وان شیڈوِن، جن کا تعلق سویڈن سے ہے۔ پردیومنا کمار، اڑیسہ میں ایک اچھوت […]

سماجی اضطراب

سماجی اِضطراب سے منسلک ڈھیر سارے سوالات پوچھے جاتے ہیں، لیکن اس سوال کا جواب دینے کے لیے میں کسی کامیاب سحر انگیز ایلفا مرد کی مثال ہر گز نہیں دوں گی، جسے کبھی سماجی اضطراب کا سامنا تھا، لیکن اب وہ اعتماد کی اُس ڈگر پر ہے کہ کھڑے کھڑے بندہ بیچ دیتا ہے……بلکہ […]

20 جولائی، مارکونی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مارکونی (Guglielmo Marconi) ،مشہور الیکٹریکل انجینئر، 20 جولائی 1937ء کو روم میں انتقال کرگئے۔ اطالوی اور آئرش مشترکہ قومیت کے اطالوی الیکٹریکل انجینئراور موجد مارکونی 25 اپریل 1874ء کو اٹلی میں پیدا ہوئے۔ ریڈیوٹیلیگراف نظام ایجاد کیا۔ دنیا میں ریڈیو کے بانی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ اپنی گِراں […]

19 جولائی، نالاپت بالم اماں کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق نالاپت بالم اماں (Balamani Amma)، ملیالم زبان کی معروف شاعرہ، 19 جولائی 1909ء کو پنا یورکولم (Punnayurkulam, India) میں پیدا ہوئیں۔ 500 سے زائد نظمیں لکھیں۔ 20ویں صدی کی مشہور اور ممتاز ملیالم شاعروں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ملیالم ادب کی دادی بھی کہلائی جاتی ہیں۔ پیدایش کی 113ویں سال […]

’’گیورگ بیوشنر پرائز‘‘ کے حق دار ’’لٹس زائلر‘‘

تحریر: مقبول ملک جرمن زبان میں لکھے گئے ادب کا ہر سال دیا جانے والا اہم ترین اعزاز گیورگ بیُوشنر پرائز اس سال لُٹس زائلر (Lutz Seiler) کو دیا جائے گا۔ اس وقت 60 سالہ لُٹس زائلر ایک مشہور شاعر بھی ہیں اور متعدد ناولوں کے انعام یافتہ مصنف بھی۔ لُٹس زائلر کا تعلق جرمنی […]

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وقت صرف کرنے والی قوم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "twitter.com” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق پوری دنیا میں اہلِ فلپائن ایسی قوم ہیں، جو سوشل میڈیا پر روزانہ سب سے زیادہ وقت (4 گھنٹے 6 منٹ) صرف کرتی ہے۔ اس فہرست میں کولمبیا کے رہایشی دوسرے نمبر پر ہیں، جو روزانہ 3 گھنٹے 46 منٹ سوشل […]

سوات ہوٹل

’’سوات ہوٹل ‘‘، جسے اَب ’’سوات سیرینہ ہوٹل‘‘ کے نام سے پہچانا اور یاد کیا جاتا ہے، ریاستِ سوات کے دور میں میاں گل جہان زیب المعروف والی صاحب کے دورِ حکم رانی میں سرکاری ہوٹل کے طور پر وجود میں آیا۔ سرکاری ہوٹل میں تبدیل کرنے یا سرکاری ہوٹل قرار دینے سے قبل اس […]

چترال کا پہلا تاریخ دان

بابا سیئر کے بارے میں چترال کے باہر کے لوگوں کو آگہی دینے کے لیے مستنصر حسین تارڑ نے خامہ فرسائی کی ہے۔ لکھتے ہیں:’’تم چترال کے سب سے عظیم صوفی شاعر کے مزار سے اگر لا تعلق ہو کر گزر گئے، تو تم نے گناہ کیا۔ چند لمحوں کے لیے رُک کر اس درویش […]

دنیا کی مہنگی ترین رہایشی جگہ

سماجی رابطے کی ویب مشہور ویب سائٹ "twitter.com” پر فعال ترین اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق ’’برمودہ‘‘ (Bermuda) دنیا کی مہنگی ترین رہایشی جگہ ہے۔ اس کے بعد سویٹزر لینڈ (Switzerland) کی باری آتی ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق ’’برمودہ‘‘ دراصل انگلینڈ کے زیرِ تسلط ایک جزیرہ ہے۔ اس کی وجۂ شہرت سرخ ریت […]

اسماعیل کادرے کی ایک یادگار تقریر کا ترجمہ

انتخاب: احمد بلال جنابِ صدر، اراکینِ مجلس، خواتین اور حضرات…… شکریہ، بے حد شکریہ……! میرے دل کی گہرائی سے شکریہ…… اُس اعزاز کے لیے جو آپ نے مجھے تفویض کیا اور جو مہربانی بھرے الفاظ ادا کیے گئے۔ اِس بات کا شدید خطرہ ہوگا کہ آپ یہ سمجھیں کہ ایک ادیب جو 2 ہزار کلومیٹر […]

کیا ریاستی ادارے ابلاغیاتی ناکامی کا شکار ہیں؟

گذشتہ کچھ مہینوں سے یہ نکتہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ سب کچھ میڈیائی پابندیوں سے ممکن نہیں۔ اس لیے ملک کے شمال اور جنوب کے حوالے سے جو غیر علانیہ میڈیائی پالیسی اپنائی گئی ہے، وہ بری طرح فیل ہوچکی ہے۔ اب تو خیر باقی ملک کی بات بھی بدل سی گئی […]

15 جولائی، شیخ محمد کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق محمد بن راشد آل مکتوم (Mohammded Bin Rashid Al Maktoum)، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم امارت دبئی اور امیر، 15 جولائی 1949ء کو دبئی میں پیدا ہوئے۔ شیخ محمد کے نام سے مشہور ہیں۔ جنوری 2006ء کے بعد سے یہ عہدہ ان کے پاس ہے جبکہ اس […]

میلان کنڈیرا (Milan Kundera)

تحقیق و تحریر: نجم الدین احمد  میلان کنڈیرا (Milan Kundera) جمہوریہ چیک (Czech Republic) کا نہایت معروف ادیب تھا، جو 1975ء سے فرانس میں ہجرت کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ اُسے 1981ء میں فرانس کی باقاعدہ شہریت مل چکی تھی۔ وہ اپنے آپ کو فرانسیسی مصنّف سمجھتا تھا اور اصرار کرتا تھا کہ اُس […]

ظفر اللہ پوشنی کی یاد میں

پیدایش:۔ 05 مئی 1926ء انتقال:۔ 08 اکتوبر 2021ء ظفر اللہ پوشنی صاحب سے رابطہ یعنی پہلا تعارف اُن کی کتاب ’’زندگی زِنداں دلی کا نام ہے‘‘ ہی کے توسط سے ہوا۔ وہ کراچی میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی مین ہٹن میں "Creative Director” تھے۔ وہ "Copy Waiter” سے ترقی کرتے کرتے یہاں تک پہنچے تھے۔ بہت سادہ […]