’’ٹرکونو ہوٹل‘‘ (پرانی صبحوں کا لمس)

ہمیں جب بھی پشاور یا اسلام آباد کے لیے رختِ سفر باندھنا ہوتا، تو اولاً گاڑی میں تیل ڈلواتے، ثانیاً ٹائروں میں ہوا بھرواتے اور ثالثاً پیٹ کی پوجا پاٹ کرتے۔ سو، تیل جہاں سے بھی ڈلواتے اور ہوا جہاں سے بھی بھرواتے، اس پہ کوئی روک ٹوک نہیں تھی، مگر ناشتا ہمیشہ ’’ٹرکونو ہوٹل‘‘ […]
’’دَ گیدڑ وادہ‘‘

بچپن میں جب بھی بادل برستے، دیگر لڑکوں بالوں کی طرح مجھے بھی بڑا مزا آتا۔ اکثر قمیص اُتار کے اور چپل چوڑیوں کی طرح کلائیوں میں پہن کے محلہ وزیر مال (مینگورہ، سوات) کے گلی کوچوں میں ہم عمر دوستوں کے ساتھ دوڑ لگاتے۔ کئی بار پھسل کر خود کو اچھے خاصے زخم بھی […]
مائیکرو ویو اَون کے مؤجد کی کہانی

’’مائیکرو ویو اَون‘‘ (Micorvawe oven) کے مؤجد "Percy L. Spencer” کو اپنی ایجاد کے عوض دو ڈالر اعزازیہ ملا تھا۔"aps.org” کی ایک تحریر "This Month in Physics History” کے مطابق مذکورہ مؤجد نے اپنے کیریئر کے دوران میں 300 سے زیادہ پیٹنٹ (Patents) حاصل کیے تھے، لیکن اسے عزت اور میسا چوسٹس یونیورسٹی سے اعزازی […]
ٹیپ سی بان، سوات (Tap Si Ban, Swat)
امیر دوست خان دھوبی

90ء کے عشرے کی بات ہے، تاج چوک میں قائم مدرسے سے چھٹی ہونے کے بعد واپسی کے وقت ڈاکٹر عبدالوہاب المعروف ’’چاڑا ڈاکٹر‘‘ کی گلی سے گزرتے ہوئے ایک سفید ریش ستار بجانے والے کی دُکان کے سامنے آکر غیر ارادی طور پر میرے قدم رُک جاتے۔ عصر کے دس پندرہ منٹ گزرنے کے […]
موسمیاتی بدلون او بے خبری (Climate Change and Lack of Awareness)
سد بد یا سدھ بدھ؟

عام طور پر سُدھ بُدھ (ہندی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’سُد بُد‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ مثلاً: آن لائن لغت "rekhtadictionary.com” پر دونوں طرز کا اِملا (’’سُد بُد‘‘ اور ’’سُدھ بُدھ‘‘) درج ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی نیوز ویب سائٹس پر بھی ’’سُد بُد‘‘ ہی مستعمل ملتا ہے۔اس حوالے سے اُردو کے مستند […]
اہلِ حاجی بابا سیرئی کا ڈی پی اُو سوات کے نام کھلا خط

محترم ڈاکٹر زاہد اللہ خان ڈی پی اُو سوات، السلام علیکم! اُمید ہے آپ بہ خیر و عافیت ہوں گے۔ سرِ دست ہم اہلِ حاجی بابا سیرئی آپ کو سوات میں چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کی توجہ اپنے محلے اور علاقے کو درپیش چند مسائل کی طرف مذکورہ […]
سونے کا بنا دنیا کا پہلا ہوٹل

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر متحرک صفحے "Factz Verse” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شان دار ہوٹل ویت نام میں قائم ہے جسے ’’سونے کا بنا دنیا کا پہلا ہوٹل‘‘ مانا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کے نہ صرف گیٹ بلکہ ٹوائلٹ، نشستیں، دیواریں، کمرے حتی کہ چائے پینے […]
دلہن یا دلھن؟

’’دُلھن‘‘ (ہندی، اسمِ مونث) کا اِملا عام طور پر ’’دُلہن‘‘ لکھا جاتا ہے۔’’نور اللغات‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ کے مطابق دُرست اِملا ’’دلھن‘‘ ہے، جب کہ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘،’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘، ’’حسن اللغات‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘کے مطابق ’’دلہن‘‘ دُرست ہے۔اس طرح […]
معلوم تاریخ کی تیز ترین طوفانی لہر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر معلوماتِ عامہ کے حوالے سے متحرک صفحہ "Facts Verse” کے مطابق معلوم تاریخ میں تیز ترین طوفانی لہر 10 اپریل 1996ء کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کی رفتار 253 میل فی گھنٹا تھی۔ مذکورہ طوفانی لہر سے اسٹریلیا کا "Barrow” نامی جزیرہ متاثر ہوا تھا۔ (یہ […]
صنعتِ خیفا

ابو الاعجاز حفیظ صدیقی اپنی مشہور تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ (مطبوعہ ’’اُسلوب‘‘ لاہور، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ 221) میں صنعتِ خیفا کے بارے میں کچھ یوں رقم طراز ہیں: ’’کلام میں اس امر کا التزام کرنا کہ علی الترتیب ایک کلمے کے تمام حروف غیر منقوطہ ہوں اور ایک کلمے کے تمام حروف […]
برائن ایکٹن، جسے فیس بک نے رد کرکے اوجِ کمال تک پہنچایا

برائن ایکٹن (Brian Acton) نے ایک دفعہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ کو نوکری کی درخواست دی۔ فیس بُک کی انتظامیہ نے اُس کی درخواست مسترد کردی۔ اگر کوئی اور ہوتا، تو وہ ہمت ہار جاتا، مگر برائن ایکٹن کی کام یابی کی کہانی اُس کی دی ہوئی درخواست کے […]
اکھاڑہ یا اکھاڑا؟

سرِ دست چند موقر نشریاتی اداروں کی نیوز یا سٹوری ہیڈنگز ملاحظہ ہوں:’’ایشیا کو بڑی طاقتوں کے مقابلوں کا اکھاڑہ نہیں بننا چاہیے: چینی صدر‘‘ (انڈپینڈنٹ اُردو ڈاٹ کام، جمعرات 17 نومبر 2022ء)’’سوشل میڈیا ففتھ جنریشن وار کا سب سے خطرناک اکھاڑہ‘‘ (جنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے، میگزین ڈیسک، 10 ستمبر 2023ء)’’بھارتی کھلاڑیوں نے […]
ٹریفک سائنز ایجاد کرنے والی کی اپنی ڈرائیونگ کیسی تھی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر سرگرم صفحے "Did You Know” کے مطابق "William Phelps Eno” وہ شخص ہے جسے خود ڈرائیونگ نہیں آتی تھی، مگر اس کے باوجود ٹریفک کے کئی سائن ایجاد کیے۔ اُس کے ایجاد کردہ سائن ذیل میں دیے جاتے ہیں: "Stop Sign” "Zebra Crossing” "The Traffic Circle” "The […]
د اسرائیلی مصنوعاتو بائیکاٹ؟ (Is it possible to boycott Israeli’s Products)
دنیا کی طاقت ور ترین خاتون

امریکی بزنس میگزین "Forbes” کے مطابق دنیا کی طاقت ور ترین (سب سے بااثر خاتون) "Ursula von der Leyen” ہیں۔ مذکورہ خاتون کا تعلق جرمن سے ہے۔ پیشے کے لحاظ سے فزیشن اور سیاست دان ہیں۔ 2019ء سے یورپین کمیشن کی 13 ویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ (سماجی رابطے کی […]
پنکج اداس،’’اُداس‘‘کرگیا

والد (مرحوم) سے شخصیت کا حصہ بننے والی باتوں میں سے ایک غزل سے محبت ہے۔ وہ اکثر سرِ شام پنکج اُداس کا شہرہ آفاق ’’شرابی البم‘‘ ٹیپ ریکارڈر میں رکھ کر بہ آواز بلند سننا پسند فرماتے ۔ یوں آنجہانی پنکج اُداس کو سن سن کر ہمارا ذوق پروان چڑھا۔ مذکورہ غزلیں اب بھی […]
تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد (A blood camp for the Thalassemia patients)
ملا ماتوونکی بِلونہ (Fatal Utility Bills)
واپڈا کی نج کاری وقت کی اہم ترین ضرورت

یہ سطور تحریر کرتے وقت ہمارے محلے حاجی بابا سیرئی (مینگورہ، سوات) کے ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے ٹھیک 96 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ بقولِ حضرتِ جونؔ ایلیا: اب فقط عادتوں کی ورزش ہے روح شامل نہیں شکایت میں قارئین! پی ٹی سی ایل (PTCL) کی جب نج کاری نہیں ہوئی تھی، تب اُس کے عملے […]