کھیل اور ہمارے جذباتی عوام

پورے ملک میں آج کل نہ تو کسی کو فلسطین میں ہونے والے خون خرابے کی کوئی خاص پروا ہے، نہ آیندہ ممکنہ انتخابات بارے دلچسپی ہی ہے۔ نہ تحریک انصاف پر حکومتی شکنجہ جو بڑی حد تک ناجائز ہے، پر اظہارِ رائے اور نہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنانے کی سازش […]
فیض آباد دھرنا کیس، سپریم کورٹ کے نِکات پر عمل درآمد نہ ہوسکا

مشہورِ زمانہ فیض آباد انٹرچینج پر تشدد، احتجاج اور دھرنے کے برخلاف سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ’’سوموٹو مقدمہ‘‘ کی نومبر 2017ء تا نومبر 2018ء عدالتی کارروائی کے بعد فروری 2019ء جسٹس قاضی فائز عیسی کا تحریر کردہ 43 صفحات اور 56 پوانٹس پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا۔ ایڈوکیٹ محمد ریاض […]
18 نومبر، حمائمہ ملک کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق حمائمہ ملک (Humaima Malick)، مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ، 18 نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی۔ بعد میں کراچی منتقل ہو گئیں۔ کیرئیر کا آغاز کراچی ہی سے شروع کیا۔ کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ 2011ء میں پاکستانی فلم ’’بول‘‘ سے […]
ناول ’’زوربا یونانی‘‘ پر اِک نظر

تبصرہ: راجا قاسم محمود ’’نیکوس کینزنزاکیس‘‘ (Nikos Kazantzakis) یونانی ناول نگار تھے۔ اُن کی پیدایش سلطنتِ عثمانیہ میں ہوئی۔ اُن کی زندگی میں ہی یہ سلطنت ختم ہوئی۔ ’’زوربا دی گریک‘‘ (Zorba the Greek) ناول سے اُن کو شہرت ملی۔ اس ناول پر بعد میں ہالی ووڈ میں فلم بھی بنی۔ یہ ناول یونانی زبان […]
مثالی جاپان کا بے مثال اقدام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "linkedin.com” پر سرگرم صارف "Endrit Restelica” کے مطابق، جاپان میں کام کے وقت سونا قابلِ قبول ہے۔ اہلِ جاپان اپنی محنتی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ وہاں "Inemuri”اصطلاح کافی مشہور ہے، جس کا مطلب ہے ’’کام کے وقت سونا۔‘‘ "Inemuri” اُن طریقوں میں سے ایک ہے، […]
دنیا کے امیر ترین ریسنگ ڈرائیور

دنیا کے امیر ترین ریسنگ ڈرائیور "Eddie Jordan” ہیں، جن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ ان کی دولت 600 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ دوسرے نمبر پر تقریباً اتنی ہی دولت کے ساتھ جرمنی کے "Michael Schumacher” ہیں۔ 300 ملین ڈالر کے ساتھ امریکی "Dale Earnhardt Jr” تیسرے نمبر پر ہیں۔ ("World of Statistics” […]
17 نومبر، امید فاضلی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق امید فاضلی (Ummeed Fazli)، نام ور شاعراور مرثیہ نگار، 17 نومبر 1923ء کو ڈبائی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید محمد فاروق حسن فاضلی تھا۔ ڈبائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرٹھ گئے جہاں سے میٹرک کیا۔ ازاں بعد علی گڑھ محمڈن کالج اور یونیورسٹی سے گریجویشن […]
چارلس ڈکنز کا ناول ’’دو شہروں کی کہانی‘‘

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز چارلس ڈکنز سے میرا پہلا تعارف "A Tale Of Two Cities” سے ہوا۔ چوں کہ یہ کتاب میرے پاس انگلش میں موجود تھی، سرورق بھی کافی خوب صورت تھا، تو دل میں بار بار کتاب کو پڑھنے کی ایک مدھم سی خواہش پیدا ہوتی تھی…… مگر پھر وہی بات کہ انگریزی […]
محلاتی سازشیں، فیض آباد دھرنا اور انکوائری

فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کی سماعت کے دوران میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان پر مشتمل انکوائری کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی رپورٹ […]
ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ہماری ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کپتان سمیت پوری ٹیم ہی مستعفی ہو جاتی، لیکن ہمارے کھیلوں میں بھی سیاست آچکی ہے اور سیاست کو بھی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ اسی لیے تو ہمیں ہر طرف سے مار پڑ […]
اسمِ صوت (Ism e Saut)
15 نومبر، فیروز نظامی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق فیروز نظامی (Feroz Nizami) ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے برصغیر کے نام ور فلمی موسیقار، 15 نومبر 1910ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔ ساتھ ساتھ ہی اپنے گھرانے کے مشہور اُستاد ’’اُستاد عبد الوحید خان کیرانوی‘‘ سے موسیقی کے اسرار و رموز […]
فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمے دار کون؟

آج کل دنیا میں ایک نہایت ہی غم انگیز اور قابلِ افسوس واقعہ فلسطین میں خون خرابا ہے۔ غزہ لہو لہو ہے اور مہذب دنیا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کہ جو اَب بین الاقوامی بدمعاش کا روپ دھار چکا ہے، طاقت ور ممالک کی اَشیر باد بلکہ مدد سے فلسطینیوں کی نسل کُشی کر […]
دیوانوں کی ڈائریاں (تبصرہ)

تبصرہ: اقصیٰ سرفراز عالمی ادب کے مصنفین کی کتب پڑھنے اور اُن کے فلسفیانہ خیالات سے واقفیت بڑھانے کا بہترین موقع ہمیں تراجم کی صورت میں میسر آتا ہے۔ عالمی ادب کے تراجم کی دنیا بہت وسیع ہے۔ جب ہم جیسے قارئین، جو اس میدان میں نئے ہیں، میں عالمی تراجم پڑھنے کا شوق جاگتا […]
امیر چمن خان (نائب سالار ریاستِ سوات)

اس تحریر کے ساتھ شائع ہونے والی تصویر میں ریاست کی تاریخ کے تین اہم کردار نظر آرہے ہیں۔ بائیں سے شہزادہ میانگل جہان زیب ولی عہد ریاست، درمیان میں کھڑے محمد فقیر خان نائب سالار جب کہ دائیں امیر چمن خان نائب سالار ہیں۔ فضل رازق شہابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]
پاکستان تحریکِ انصاف کا وائٹ پیپر

ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتِ حال روز بہ روز خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ خاص کر جس دن پی ڈی ایم کو اقتدار سونپا گیا، اُسی دن سے اچھی خاصی چلتی ہوئی معیشت کا پہیہ الٹا چلنا شروع ہوگیا تھا۔ ملک کی انڈسٹری آہستہ آہستہ بند ہوگئی۔ کاروبار تباہ ہوکر رہ […]
ذیابیطس (شوگر)، خاموش قاتل

آج دورِ جدید میں شوگر ( ذیابیطس) کے مرض کی تشخیص تو ممکن ہے، مگر اس کا موثر علاج جس سے یہ مرض بالکل ختم ہوجائے، اَب تک ایجاد نہیں ہوسکا ہے۔ شوگر (ذیابیطس) وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس […]
ضلعی انتظامیہ او مینگورہ خار (District Administration & Mingora City)
عدالتوں میں 21 لاکھ سے زاید زیرِ التوا مقدمات

’’لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان‘‘ کی جاری کردہ شش ماہی رپورٹ برائے عدالتی اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2023ء تک ملک میں کل 2,175,634 یعنی دو ملین سے زاید مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری تا 30 جون دورانیے میں 2,302,061 نئے مقدمات کا اندراج ہوا اور اس عرصہ […]
12 نومبر، امجد خان المعروف گبر سنگھ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا (انگریزی) کے مطابق امجد خان (Amjad Khan)، مشہور بھارتی اداکار و ہدایت کار، 12 نومبر 1940ء کو ممبئی، برطانوی ہندمیں پیدا ہوئے۔ اپنے 20 سالہ فلمی کیرئیر میں لگ بھگ 132 فلموں میں کام کیا۔ امجد خان کے والد بھی جیانت بھی اداکار ہی تھے۔ خاندان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا […]
نوجوان کیوں ووٹ نہیں ڈالتے؟

نوجوان ووٹ کیوں نہیں ڈالتے؟ یہ سوال اُن دیگر سوالات میں سے ایک تھا۔ واقعی یہ سوال بہت اہم ہے۔ کیوں کہ ملکی آبادی میں 60 فی صد سے زیادہ حصہ نوجوانوں کا ہے۔ سونے پر سہاگا یہ ہے کہ اِس وقت ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو ’’یوتھ‘‘ یا نوجوانوں کی پارٹی سمجھا […]