کیا واقعی ڈاکٹر قسائی ہیں؟

بحیثیتِ پاکستانی ہم عجیب و غریب عادات کے مرتکب لوگ ہیں۔ بالکل انوکھے اور غیر ذمے دار۔ جلد باز اتنے کہ بغیر سوچے سمجھے کسی انڈر پراسس معاملے کا نتیجہ خود سے ہی اخذ کرلیتے ہیں۔ اخذ ہی نہیں کرتے، بلکہ باقاعدہ نتیجے کا اعلان بھی کر دیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح کوئی […]

25 نومبر، انور علی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق انور علی (Anwar Ali) ، مشہور پاکستانی کرکٹر، 25 نومبر 1987ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ میڈیم پیس بالنگ کے ساتھ ساتھ دائیں ہاتھ سے بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ پہلا یک روزہ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 24 نومبر 2013ء کو کھیلا۔ 2006ء کے انڈر نائن ٹین کرکٹ ورلڈ […]

ڈی ای اُو صاب کی جے!

25 نومبر 2023ء روزنامچہ: کامریڈ امجد علی سحابؔ آج دو ناخوش گوار واقعات پیش آئے۔ پہلا واقعہ صبح 10 اور 11 بجے کے بیچ رپورٹ ہوا۔ کالام سے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی (کوسٹر) پشمال کے مقام پر کھائی میں جاگری۔ نتیجتاً 3 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور […]

تحریر اور اس کا ارتقا

تحریر: عبدالمعین انصاری ابتدا میں انسان نے جب ہوش سنبھالا، تو جلد ہی وہ ارتقا کے اُس مرحلے پر پہنچ گیا کہ زبانیں وجود میں آگئیں۔ اُس نے اپنے احسات اور جذبات کے اظہار کے لیے چٹانوں اور غاروں کی دیواروں پر مختلف طریقوں سے تصویریں بنائیں اور اس کے ذریعے اُس نے اپنے جذبات، […]

شراب کی وجہ سے سب سے زیادہ حادثات کہاں رونما ہوتے ہیں؟

شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے وقت حادثے کا شکار ہونے والوں میں پوری دنیا میں جنوبی افریقہ کی قوم اول نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والے حادثات میں 58 فی صد کا تعلق روڈ ایکسیڈنٹس سے ہوتا ہے۔ دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ہے، جہاں 37 فی صد روڈ ایکسیڈنٹس کا تعلق شراب […]

ہمارے گھر اور سکول بچوں کے لیے عقوبت خانے ہیں

اُمید ہے مضمون کی شہ سرخی دیکھ کر اساتذہ اور والدین مجھے کاٹنے نہیں دوڑیں گے۔ کیوں کہ اس جرم میں، مَیں بھی بہ حیثیت ایک والد اور استاد شریک ہوں، تاہم شریکِ جرم ہوکر مخبری کرنے سے نہیں کتراؤں گا۔ نفسیات کی ہر شاخ ہمیں بتاتی ہے کہ انسان کی زندگی میں ابتدائی 10، […]

24 نومبر، ثاقب لکھنوی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ثاقب لکھنوی (Saqib Lakhnavi)، غزل گو شاعر، 24 نومبر 1949ء کو لکھنو میں انتقال کرگئے۔ اصل نام ذاکر حسین تھا۔ ثاقب تخلص اور لکھنؤ سے تعلق کی بنا پر لکھنوی کہلاتے تھے۔ 2 جنوری 1869ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے، تاہم بعد کے دور میں وہ لکھنؤ چلے گئے۔شہرت کی اصل […]

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہمارا مستقبل

پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ کیوں کہ مستقبلِ قریب میں پورا عالمی ڈھانچا مصنوعی ذہانت پر منتقل ہو جائے گا۔ اگر ہم نے اس پر بھی توجہ نہ دی، تو پھر ہم ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ صرف آئی ٹی […]

خوشبو، رنگوں اور روشنیوں کی شاعرہ: پروین شاکر

پروین شاکر کا نام لیا جائے، تو چاروں طرف عطر بیز خوش بو کا احساس ہوتا ہے۔ روشنیوں اور رنگوں کی قوسِ قُزح آنکھوں کے سامنے دل فریب نظارہ بناتی آموجود ہوتی ہے۔ وہ محبت کا استعارہ تھی۔ ہم دردی اور حساسیت کا مجسمہ تھی۔ چاند، خواب، موسم، پھول، خوش بو اور رات کی شاعرہ […]

جسٹس سردار طارق مسعود اور ناقابلِ اعتبار عورت

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کو رٹ جسٹس اختر افغان پر مشتمل سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کی سماعت کی۔ […]

23 نومبر، عبد اللہ چغتائی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد عبد اللہ چغتائی (Doctor Muhammad Abdullah Chaghtai)پاکستان کے نام ور آرکیٹیکٹ، ماہرِ اسلامی تعمیرات، مورخ اور مصنف، 23 نومبر 1896ء کو محلہ چابک سواراں، لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ نام ور مصور عبدالرحمان چغتائی کے بڑے بھائی تھے۔ میو اسکول آف آرٹس لاہور، جامعۂ پنجاب اور پیرس یونیوسٹی […]

آر پار کے متشدّد رویے

کرکٹ کا ورلڈ کپ اپنی چکا چوند کے ساتھ رخصت ہوگیا اور ایک دلچسپ میچ کے بعد فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر اگلے چار سال کے لیے یہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میری نظر میں کرکٹ ورلڈ کپ بس ایک کھیلوں کا شان دار مظہر تھا اور مَیں نے اس کو […]

بلاول بھٹو زرداری کا المیہ

آج کل سیاسی جلسوں کے ذریعے سے بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم زور شور سے جاری ہے۔ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ وہ اکیلے ہی اس میدان کے شہ سوار بنے ہوئے ہیں۔ کبھی جلسہ اور کبھی ورکرز کنونشن کے نام پر اُنھوں نے سیاسی ماحول بنایا اور گرمایا ہوا ہے۔ دوسری طرف […]

دل کی رہ جائے نہ دل میں یہ کہانی

22 نومبر 2023ء روزنامچہ: کامریڈ امجد علی سحابؔ  سوات سے ’’روزنامہ مشرق‘‘ (پشاور) اور ’’ڈیوہ ریڈیو‘‘ (وائس آف امریکہ) کے رپورٹر فیاض ظفر کی فیس بُک وال پر خبر گرم ہے کہ سیدو ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ جسے ’’ٹراما سینٹر‘‘ بھی کہتے ہیں، میں مریض صحت یاب ہونے کی بجائے خوار ہورہے ہیں۔ فیس بُک […]

کس ملک کے مرد سب سے لمبے ہیں؟

دنیا کے لمبے ترین مرد نیدر لینڈز کے ہیں۔ نیدر لینڈز کے مردوں کا اوسط قد 182.54 سینٹی میٹر ہے۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/sahaab/ اس طرح 181.70 سنٹی میٹر کے قد کے ساتھ بلجیئم کے مردوں کی پوری دنیا میں دوسری […]

21 نومبر، اسلم پرویز کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق اسلم پرویز (Aslam Pervaiz)، پاکستانی فلمی اداکار، 21 نومبر 1984ء کو لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ 12 فروری 1932ء لاہور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ضیا تھا۔ فلمی زندگی کا آغاز 1955ء میں انور کمال پاشا کی فلم ’’قاتل‘‘ سے کیا، جو اداکارہ نیئر سلطانہ […]

عبدالروف طوطا اور ڈاکٹر نجیب صاحب سے جڑی یادیں

٭ طوطا ایک نیچرل منتظم تھا۔ موقع اور تقریب کیسی بھی ہو، بس اس پر سب کچھ چھوڑو۔ طوطا جانے اور پروگرام۔ میرا خیال ہے یہ ان کی "Inborn” خصوصیت تھی۔اُن بھائیوں میں یہ خوبی شاید اُن کو گھٹی میں گھول کر پلائی گئی تھی۔ آپ مسکن کی مثال لیجیے۔ کئی سالوں سے عثمان غنی […]

20 نومبر، ایمن خان کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ایمن خان (Aiman Khan)، پاکستانی ٹیلی وِژن اداکارہ، 20 نومبر 1998ء کو کراچی میں پید اہوئیں۔ 2012ء میں اداکاری کا آغاز ’’محبت بھاڑ میں جائے‘‘ سے کیا، جو ہم ٹی وی پر نشر ہوا۔ ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ 2017ء میں منگنی کی، جن کے ساتھ سیریل ’’بے قصور‘‘ (2015ء)، […]

اِغوا کاروں کے معروف حربے

چوری چکاری اور ڈاکا زنی کی نسبت اِغوا کاری زیادہ منافع بخش پیشہ رہا ہے۔ یہ پیشہ جرائم پیشہ افراد کے لیے جس قدر منافع بخش ہے، اُسی قدر خطرناک بھی ہے۔ لوگوں کے درمیان میں سے کسی کو اِغوا کرلینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ اِغوا کی کامیاب واردات کے بعد مغوی کو محفوظ […]

میکسیکو کے ادب سے ترجمہ شدہ ناول ’’بنجر زمین‘‘

تبصرہ نگار: طارق احمد خان  ’’بعض گاؤں ایسے ہوتے ہیں جن سے بدنصیبی کی بو آتی ہے۔ آپ اُنھیں پہچان لیتے ہیں اُن کی ٹھہری ہوئی ہوا کے ایک جھونکے سے باسی اور نحیف۔ ہر پرانی چیز کی طرح یہ گاؤں اُن میں سے ایک ہے سوزانا!‘‘ اوپر تحریر کیا گیا جملہ اُسی گاؤں ’’کومالا‘‘ […]

19 نومبر، سشمیتا سین کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق سشمیتا سین (Sushmita Sen)، مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل، 19 نومبر 1975ء کو حیدر آباد، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ 18سال کی عمر میں ’’مس یونیورس‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ […]