ترقی، استحکام اور مضبوطی کی واحد راہ

پاکستان میں سعود ی عرب کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کو جب بھی کوئی مشکل وقت درپیش ہوتا ہے، سعودی عرب بڑھ کر اس مشکل وقت سے پاکستان کو نکالنے کے لیے میدان میں کود پڑتا ہے۔مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کے قومی اتحاد کی تحریک کے دوران میں دونوں فریقین کو […]
تحریک انصاف کی فائنل کال کتنی موثر ہے؟

اڈیالہ جیل میں پابندِ سلاسل عمران خان کی رہائی کی بابت ماضیِ قریب میں ہڑتالیں، جلسے جلوس، دھرنے اور لانگ مارچ ایسی متعدد کوششیں کی گئیں مگر سب بے سود ثابت ہوئیں۔ بہ قول میر تقی میرؔاُلٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیابالآخر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی […]
کیس مت نمٹائیں، انصاف دیں
سیاست، چمکتا کاروبار

آج کے سیاست دانوں کو اقتدار کے لیے سازشیں کرتے، ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے، جھوٹے مقدمات بناتے، اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سیاسی مخالفین کو رگڑا لگاتے دیکھتے ہیں، تو سیاست اور سیاست دانوں سے نفرت سی ہونے لگتی ہے۔ سیاست کو کبھی خدمت کا ذریعہ ہی نہیں سمجھا جاتا تھا، بل […]
نواز شریف، ’’رول آف دی گیم‘‘ طے کریں

اس میں کوئی شک نہیں کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور اُنھیں بہ خوبی علم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کس طرح نبرد آزما ہو نا ہے۔ آج کل مولانا کا جلال اپنے عروج پر ہے اور اُنھوں نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی شاید […]
مذاکرات ہی واحد حل ہیں

اس خبر کو سیاسی حلقوں میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جناب عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دیکھا جائے، تو پاکستانی سیاست میں یہ ایک بڑا بریک […]
سیاسی حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا ضروری ہے

جب گھٹن بڑھ جائے، تو تازہ ہوا کے جھونکے کے لیے کوئی کھڑکی کھولنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ورنہ دم گھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 2006ء میں ایسے ہی گھٹن زدہ سیاسی حالات تھے۔ پرویز مشرف ملک پر قابض تھے۔ ق لیگ اُن کے فرنٹ مین کے طور پر موم کا ناک بنی ہوئی تھی۔ […]
فارم 47 کی پیداوار جمہوریت

جو لیڈر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، اُن کا اگر بہ غور جائزہ لیا جائے، تو معلوم ہوگا کہ سب نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ اکثر سوال اُٹھتا ہے کہ ہماری جمہوریت ہے کیا؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے کہ پاکستانی جمہوریت کسی طور جمہوری اور عوامی جد و […]
اک زرداری سب پہ بھاری

اگر یہ کہا جائے کہ آصف علی زرداری موجودہ دور کے سب سے بڑے سیاست دان ہیں، تو بے جا نہ ہوگا۔ سیاست کی شطرنج پر زرداری جیسا ماہر کھلاڑی دوسرا کوئی نہیں۔ وہ دھیمے مزاج اور سرد لہجے میں بہت کچھ کَہ اور کر جاتے ہیں۔ سلطان راہی ٹائپ سیاست دان محض بڑھکیں مارتے […]
میاں نواز شریف کے دل فریب وعدے اور زمینی حقائق

مرزا غالبؔ نے سچ ہی کہا تھا کہ رنج سے خوگر ہو انسان تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں ایک آدھ بار یا ایک آدھ دن کی بات ہو، تو بندہ رنج کو رنج بھی سمجھے۔ یہاں تو قطار اندر قطار مصیبتوں کے ایسے پہاڑ تسلسل کے […]
مریم نواز پر وقت سے پہلے تنقید جائز نہیں

ہم نے اپنی پچھلی تحریر جو ’’بھٹو ریفرنس‘‘ بارے تھی، میں یہ تحریر کیا تھا کہ تاریخ بہت بے رحمی اور غیر جانب داری سے فیصلہ کرتی ہے۔ اِس دور میں ایک فیصلہ مریم نواز شریف کی بہ طورِ وزیرِاعلا نام زدگی اس احتساب کی ایک کڑی ہے۔ کیوں کہ مجھے یاد ہے کہ کس […]
قیدی نمبر 804

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے قیام کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدہ صدرِ مملکت کے انتخاب میں آصف علی زرداری نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور 10 مارچ کی شام عہدے کا حلف اُٹھا کر مسندِ صدارت پر براجمان ہوگئے۔ بہ ظاہر حلف برداری کی تقریب اک معمول کی کارروائی […]
خاموش انقلاب

اس میں کوئی وو رائے نہیں کہ ملکِ عظیم اس وقت طو فا نوں کی زد میں ہے۔ اس کی کشتی طوفانوں میں ہچکولے کھا رہی ہے اور اس کے ناخدا بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں۔ کسی کو وزارت چاہیے اور کسی کو صدارت ۔ پروٹو کول کی خواہش ملکی سلامتی سے بالا تر […]
مخصوص نشستوں سے محرومی کا ذمے دار کون؟

الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو الاٹ کرنے کے حوالے سے قرار دیا کہ جماعت کو یہ نشستیں نہیں مل سکتیں اور اب یہ نشستیں ایوان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹ دی جائیں گی۔ ایڈوکیٹ […]
صدرِ مملکت کے انتخاب کا طریقۂ کار

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کا ایک صدر جو ریاست کا سربراہ ہوگا اور جمہوریہ کے اتحاد کی نمایندگی کرے گا۔ صدارتی اُمیدوار کی کم از کم عمر 45 سال اور مسلمان ہونا لازم ہے۔ ایسا شخص جو قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل بھی ہو، یعنی آرٹیکل 62 اور 63 […]
مونگ تر اُوسہ لا د زمکی لائق نہ یو

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ روس ’’سیارہ شکن‘‘ ہتھیار بنا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو پھر روس اس قابل ہوجائے گا کہ فضا میں موجود مختلف ممالک کے مصنوعی سیاروں کو نشانہ بناسکے۔ روسی کوششوں بارے امریکی تشویش سے ثابت ہورہا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک بہ شمول روس اَب فضائی […]
واہ، کیا بیانیہ ہے!

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں پی ٹی آئی نے مزاحمتی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس مزاحمت میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کا بھرپور کردار شامل ہے۔ قبل ازیں ایسا ہوتا تھا کہ حکومتیں اور مقتدرہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو اپنے ہاتھ میں رکھنے […]
انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کا طریقۂ کار

پارلیمانی و حکومتی انتظامی اُمور چلانے کے لیے آئینی عہدے داران کے انتخاب کے طریقۂ کار کی بابت آئینِ پاکستان واضح رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 91 (2) کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس انتخابات کے دن سے اگلے 21ویں دن ہوگا۔ سوائے اس کے کہ صدر کی طرف سے جلد طلب کیا […]
پی ٹی آئی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی جائے

حالیہ انتخابات کے نتیجے میں کسی سیاسی جماعت کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت نہیں مل سکی۔ یہ بات تو طے ہے کہ نئی آنے والی حکومت مخلوط ہوگی۔ غالب امکان یہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہی وجود میں آئے گی۔ دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ […]
مخصوص نشستوں کا حصول

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی کُل 336 نشستیں ہیں۔ ان کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ 266 نشستیں جن کو جنرل سیٹ بھی کہا جاتا ہے، پر اُمیدوار براہِ راست انتخابی مراحل کے بعد ممبر قومی اسمبلی بنتے ہیں، جب کہ خواتین کی 60 اور غیر مسلم افراد کی 10 […]
انتخابات قومی اُمنگوں کو زباں عطا کرنے میں ناکام

8 فروری کا دن آیا اور گزر گیا، لیکن قومی اُمنگوں کو حقیقی زبان عطا کرنے میں ناکام رہا۔ کیوں کہ دھاندلی زدہ نتائج نے انسانی جذبات کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ الیکشن کمیشن انتخا بی نتائج بر وقت دینے میں اپنی ذمے داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام […]