چائے کا داغ مٹانے کا آسان سا ٹوٹکا

کوکب خواجہ اپنی کتاب ’’ٹی وی ٹوٹکے‘‘ (مطبوعہ ’’فیروز سنز‘‘، اشاعت اول 1992ء) کے صفحہ نمبر 61 پر کپڑے پر لگے چائے کا داغ مٹانے کا آسان سا ٹوٹکا یوں درج کرتی ہیں: ’’چائے کا داغ کپڑے کے جس حصے پر لگے، اس کو اسپرٹ سے باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔‘‘

28 اگست، پال مارٹن کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پال مارٹن (Paul Martin) کینیڈائی سیاست دان، لبرل پارٹی کا رہنما اور کینیڈا کا 21واں وزیرِ اعظم، 28 اگست 1938 ء کو ونڈسر، انٹاریو (کینیڈا) میں پیدا ہوئے۔ 14 نومبر 2003ء کو جب جان کریچن نے دباو میں آ کر استعفا دیا، تو پال مارٹن لبرل جماعت کے لیڈر اور وزیر […]

عوامی مشکلات پر سیاست؟

پچھلے کچھ دنوں سے یہ بات بہت دکھ سے محسوس کی جا رہی ہے کہ پورا ملک تقریباً اس وقت بارش کے پانی سے ڈوب چکا ہے۔ حکومت کے اپنے بیانات کے مطابق بلوچستان کا 80 فی صد، سندھ کا 90 فی صد، خیبر پختون خوا کا 60 فی صد، جنوبی پنجاب 50 فی صد […]

لمرنس یا محبت؟

سائیکالوجسٹ ’’ڈروتھی ٹینو‘‘ (Dorothy Tennov) نے 1977ء میں ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا ’’لو اینڈ لمرنس‘‘ (Love and Limerence)، جس میں ڈروتھی نے ایک عجیب و غریب قسم کی محبت کو دریافت کیا…… جو عام محبت سے مختلف تھی۔ اس محبت والے جذبات کو اس نے ’’لمرنس‘‘ کا نام دیا۔ 1977ء میں ڈروتھی […]