عُشرِ عَشیر

عموماً یہ مرکب ’’عَشرِ عَشیر‘‘ پڑھا جاتا ہے۔ فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات دونوں کے مطابق دُرست تلفظ ’’عُشرِ عَشیر‘‘ ہے جب کہ معنی ’’دسویں حصے کا دسواں حصہ‘‘، ’’1/100‘‘، (کنایتاً) ’’قدرے‘‘، ’’قلیل‘‘ اور ’’ذرا سا‘‘ کے ہیں۔

غذا بارے ایرانی حکیم کا مشورہ

ایران کے ایک بادشاہ اردشیر بابکان نے ایک دن شاہی حکیم سے پوچھا: ’’انسان کو دن بھر کتنی غذا کھانی چاہیے؟‘‘ حکیم نے کہا: ’’ڈیڑھ پاؤ!‘‘ بادشاہ نے حیرت سے پوچھا: ’’اتنی سی مقدار بھلا کیا طاقت دے گی؟‘‘ حکیم نے جواب دیا: ’’جہاں پناہ! انسان کی صحت کے لیے اتنی ہی کافی ہے، جو […]

22 ستمبر، مائیکل فیراڈے کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق مائیکل فیراڈے (Michael Faraday) مشہور انگلستانی سائنس دان 22 ستمبر 1791ء کو انگلستان میں پیدا ہوئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق ’’مائیکل فیراڈے‘‘ نے برقناطیسی قوت اور برقناطیسی کیمیا پر بہت کام کیا۔ برقناطیسی تحریض (Electromagnetic Induction) دریافت کیا۔ اگرچہ بہت کم رسمی تعلیم حاصل کی تھی […]

الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے چند تجاویز

ہمارے ملک کا ایک المیہ (بلکہ سانحہ کہا جائے، تو غلط نہ ہوگا) یہ ہے کہ یہاں خالصتاً تکنیکی و انتظامی معاملات کو سیاست کی نذر کیا جاتا ہے۔ پھر بجائے اس کے کہ اس کو میز کے ارد گرد بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جائے، ہم تاثر ایسا دیتے ہیں جیسا یہ […]