دُوم

عام طور پر ’’دُوم‘‘ کا املا ’’دویم‘‘ یا ’’دوئم‘‘ بھی لکھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری اپنی کتاب ’’اُردو املا اور رسم الخط‘‘ کے صفحہ نمبر 59 پر رقم کرتے ہیں: ’’دُوم کی جگہ دوئم یا دویم لکھنا غلط ہوگا۔‘‘ ڈاکٹر فرمان فتح پوری اس کے تلفظ ’’دُوَم‘‘ اور ’’دُوم‘‘ […]
یہ ہے دنیا کا مہنگا ترین شادی کیک

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون کوئی ’’پُتلی‘‘ نہیں بلکہ دنیا کا مہنگا ترین شادی کیک (Wedding Cake) ہے۔ اسے دُبئی (Dubai) میں بنایا گیا۔ اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر، قد 182 سنٹی میٹراور وزن 120 کلو گرام تھا۔
گیلی کھانسی سے نجات کا گھریلو ٹوٹکا

گیلی کھانسی پر قابو پانا چاہتے ہیں، تو لیموں کی قاش پر کالی مرچ چھڑکیں اور اس قاش کو جتنا ہوسکے چوسیں تاکہ کھانسی سے فوری ریلیف مل سکے۔
25 جولائی، جم کاربٹ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ایڈورڈ جیمز جم کاربٹ (Edward James Corbett) مشہور برطانوی شکاری اور فطرت پسند 25 جولائی 1875ء کو اتر کھنڈ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ برطانوی ہندوستانی فوج میں کرنل کے عہدہ پر کام کیا۔بنگال اور شمال مغربی ریلوے کے لیے بھی کام کیا، تاہم متعدد بار اترپردیش اور اترکھنڈ میں حکومت نے […]
قدیم زمانے کی پانی کی صفائی اور برتن بنانے کی مہارتیں
