یہ ہے دنیا کا خوبصورت ترین ائیرپورٹ

ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ نے اپنے فروری کے شمارہ میں ’’چینگی ائیرپورٹ‘‘ (Changi Airport) کو دنیا کا خوبصورت ترین ائیرپورٹ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں درج ہے کہ سنگاپور کے مذکورہ ائیرپورٹ میں 2 سینما ہال، سیکڑوں دکانیں، متعدد باغات، آرٹ گیلری کے علاوہ ایک مصنوعی آبشار بھی موجود ہے۔

کیفی اعظمی، فلمی گیت کے اعتبار کا حوالہ

کیفی اعظمی کا نام فلمی گیت کے اعتبار کا حوالہ ہے۔ نسیمہ قاضی نے ان کے بارے میں لکھا ہے: ’’انہوں نے بے شمار گیت لکھے لیکن ان کی ادبی حیثیت کو جھکنے نہ دیا۔‘‘ کیفی اعظمی کے گیتوں کی ایک صفت ان کی فصاحت و بلاغت ہے۔ وہ لفظ برتنے کے فن سے اچھی […]

عمرانی کابینہ یا چوں چوں کا مربّا؟

عمران خان کی کابینہ تو ویسے چوں چوں کا مربّا ہے۔ کوئی کہاں سے آیا ہے اور کوئی کہاں سے۔ اگر صرف ایک شیخ رشید کا تذکرہ مشتے نمونہ از خروار کے طور پر کیا جائے، تو دیگ کے سارے چاولوں کا حال معلوم ہو جائے گا۔ اب دیکھیے شیخ صاحب کا سیاسی تجربہ کتنا […]

15 فروری، ڈاکٹر حسن رضوی کا یومِ انتقال

تاریخِ پاکستان ڈاٹ کام کے مطابق اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر، صحافی، سفرنامہ نگار اور معلم ڈاکٹر حسن رضوی15 فروری 2002ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق 18اگست 1946ء کو انبالہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ایف سی کالج لاہور میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔ روزنامہ جنگ، لاہور کے ادبی […]