تاریخِ پاکستان ڈاٹ کام کے مطابق اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر، صحافی، سفرنامہ نگار اور معلم ڈاکٹر حسن رضوی15 فروری 2002ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 18اگست 1946ء کو انبالہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ایف سی کالج لاہور میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔ روزنامہ جنگ، لاہور کے ادبی صفحے کے نگراں تھے۔ شعری مجموعوں میں ’’ہجر دی پہلی شام‘‘ ، ’’کوئی آنے والا ہے‘‘، ’’اس کی آنکھیں شام‘‘ ، ’’کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘‘ ، ’’خواب سہانے یاد آتے ہیں‘‘ ، ’’جمال احمد مرسل‘‘ اور ’’مدینے کی ہوا‘‘ شامل ہیں۔
سفرنامے ’’دیکھا ہندوستان‘‘ ، ’’چینیوں کے چین میں‘‘ اور ’’ہرے سمندروں کے سفر‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ نامور شاعر ناصر کاظمی کے فن اور شخصیت پر ڈاکٹریٹ کیا تھا۔ یہ مقالہ کتابی شکل میں بھی شائع ہوچکا ہے۔