حروفِ تشبیہ و اقسام
آداتِ تشبیہ کو حروفِ تشبیہ بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ کلمات ہیں جو ایک لفظ کو دوسرے لفظ کے مشابہ کرنے کا واسطہ ہوں، اُردو میں اس کی بہت سی صورتیں ہیں۔ مثلاًـ: سا، سی، سے، جیسا، جیسی، جیسے، مانند، گویا، مثل، آسا، صورت، برنگ، وش (بعض اوقات صورت کے معنی میں یہ لفظ آتا […]
عاشور اور ہمارا بچپن
اب اہلِ سوات یومِ عاشور نہایت سادہ انداز سے مناتے ہیں۔ یومِ عاشور میں بعض اللہ والے دو نفلی روزے رکھتے ہیں۔ اس ماہِ محرم میں اہلِ سوات دس دنوں تک شادی بیاہ سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ سوات میں ماتمی جلوس نہیں نکلتا کہ اہلِ سوات سنی مسلک سے وابستہ ہیں، لیکن نواسۂ رسولؐ […]
کہاں راجا بھوج، کہاں گنگوا تیلی (کہاوت کا پس منظر)
ادنیٰ کو اعلیٰ سے کیا نسبت؟ دو چیزوں یا دو اشخاص میں زیادہ فرق ہونے کے محل پر اس کہاوت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کہاوت کے وجود میں آنے کا سبب ایک تاریخی واقعہ ہے جو اس طرح بیان کیا جاتا ہے: ’’مالوا اور گجرات کے راجا بھوج کی حکومت میں گنگوا نامی […]
قبض کا غذائی علاج
ڈان اردو سروس نے قبض کے غذائی علاج کے حوالہ سے ایک مفصل تحریر شائع کی ہے جس کے مطابق: ’’فائبر سے بھرپور غذائیں قدرتی جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں۔ روزانہ 20 سے 35 گرام فائبر کو غذا میں شامل کرنا قبض کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سیب، انجیر، دالیں، گریاں، بیج اور […]
اٹلی میں بیرا بِل نہیں لاتا
اٹلی میں کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران میں آداب کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی روایات کے مطابق کھانے کو رسمی معاملات سے بڑھ کر خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ضمن میں ایک خاص فرق یہ بھی […]
16 ستمبر، لیبیا کے ہیرو عمر مختار کا یومِ انتقال
وکی پیڈیا کے مطابق لیبیا پر اطالوی قبضے کے خلاف تحریکِ مزاحمت کے معروف رہنما عمر مختار 16ستمبر 1931ء کو انتقال کرگئے۔ وہ 1862ء میں جنزور نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1912ء میں لیبیا پر اٹلی کے قبضے کے خلاف اگلے 20 سال تک تحریکِ مزاحمت کی قیادت کی۔ عمر مختار کی […]
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان مفاہمتی عمل کو ڈیڈ کیے جانے والے فیصلے سے افغانستان میں کی جانے والی امن کی کوششوں کو یقینی طور پر نقصان پہنچا ہے۔سب سے بڑا نقصان باہمی اعتماد کی فضا کو ہوا ہے۔ عالمی طاقتوں کا یہ مسئلہ ہمیشہ رہا ہے کہ معاہدات کی پابندی کو خود […]