ادبی اصطلاح "گلدستہ” سے کیا مراد ہے؟

گلدستہ انیسویں صدی کے نصف آخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں ایسے بہت سے ادبی رسالے اردو میں شائع ہوتے تھے جن میں طرحی غزلیں چھپتی تھیں۔ یہ رسالے گلدستے کہلاتے تھے۔ مثلاً ریاض خیر آبادی کا ’’گلدستۂ ریاض‘‘ اور منشی شیو نرائن آرام اکبر آبادی کا ’’معیار الشعرا۔‘‘ اس حوالہ سے ملا واحدی […]

4 جولائی، صوفی گلوکار الن فقیر کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق سندھی زبان کے لوک فنکار اور صوفیانہ کلام گانے میں مہارت رکھنے والے الن فقیر 4 جولائی 2000ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔آپ کو صوفی شاعری کی خاص صنف ’’کافی‘‘ گانے میں ملکہ حاصل تھا۔ الن فقیر 1932ء کو جامشورو، سندھ میں پیدا ہوئے تھے۔ اصل نام علی بخش تھا لیکن […]

جرم اور نفسیات

انسان میں خیر اور شر کی دونوں خصوصیات موجود رہتی ہیں۔ کسی میں شر غالب آتا ہے اور کسی میں خیر کی صفات غالب رہتی ہیں۔ ماحول اس پر بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے۔ یورپ میں رہنے والے کسی مشرقی ملک میں بسنے والوں کی نسبت شراب کے زیادہ عادی بن سکتے ہیں۔ اسی طرح […]

عمرہ ادا کرنے کا طریقہ اور مسائل

تلبیہ:۔ لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد و النعمۃ لک والملک لا شریک لک۔ عمرہ میں چار کام کرنے ہوتے ہیں: ٭ میقات سے احرام باندھنا ۔ ٭ مسجد حرام پہنچ کر طواف کرنااور دو رکعت نماز پڑھنا۔ ٭ صفا مروہ کی سعی کرنا۔ ٭ سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا۔ […]

مغلیہ عہد کا شاہی باورچی خانہ

مغلیہ عہد میں شاہی باورچی خانہ کئی شعبوں میں تقسیم ہوا کرتا تھا، جیسے رکاب خانہ، آبدار خانہ، میوہ خانہ، شربت خانہ، تمبل خانہ اور آفتابچی خانہ۔ اس کے تجربہ کار و ماہر باورچی ہوا کرتے تھے اور ان سب کا نگران وزیر اعظم ہوا کرتا تھا۔ شاہی باورچی خانے کے لیے سکھداس، دیوزیرہ اور […]