فکاہات (فکاہیہ کالم)

اخبارات میں اہم کالم مخصوص کیا جاتا ہے جس میں کوئی صحافی عصری مسائل کے بارے میں مزاحیہ یا کم از کم شگفتہ انداز میں اظہارِ خیال کرتا ہے۔ اس کالم کے شذرات کو ’’فکاہات‘‘ اور اس کالم کو فکاہیہ کالم یا فکاہی کالم کہتے ہیں۔ فکاہات کے لیے لازم ہے کہ 1: ان کا […]

خاں صاحب، ناداں دوستوں کے نرغے میں

کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان اس وقت معاشی لحاظ سے انتہائی بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ ماضی کی حکومتیں ہوں یا موجودہ، معاشی بحران میں سب نے حصہ ڈالا۔ اس حوالے سے اگر صرف ماضی کی حکمران جماعتوں کو موردِ الزام ٹھہرایا جائے، تو یہ ناانصافی ہوگی۔ کیوں کہ کل جو جماعتیں اپوزیشن میں […]

انڈیا کا وہ قصبہ جہاں ایک بھی مذہب ایک بھی سکہ رائج نہیں

مانتے ہیں کہ یہ انڈیا میں پوری دنیا کا وہ عجیب و غریب قصبہ ہے جہاں کوئی سکہ چلتا ہے نہ کسی مذہب کو ہی کوئی مانتا ہے۔ جی ہاں، انڈیا کا ایک ٹاؤن شپ ہے جس کا نام "Auroville” ہے، اس میں دنیا کے رائج الوقت سکوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں چلتا۔ […]

30 جون، جمال ابڑو کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق جدید سندھی افسانے کے بانی جمال ابڑو 30جون 2004ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ آپ ممتاز ماہرِ تعلیم علی خان ابڑو کے بیٹے تھے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم میہڑ کے قریب اپنے گاؤں سانگی میں حاصل کی۔ وہ کچھ عرصہ جوناگڑھ میں بھی زیرِ تعلیم رہے ۔ جمال ابڑو کو […]

کچھ پروفیسر فضل کبیر کے بارے میں

بعض شخصیات پہ لکھتے وقت فکر و نظر کے تمام تخلیقی سوتے خشک ہوجاتے ہیں۔ خامہ فرسائی کے لیے لفظ نہیں ملتے۔ تخیلاتی اُڑان جواب دے جاتی ہے۔ ساری علمیت دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ انسانی ذہن، کورے کاغذ کا سا ہوکے رہ جاتا ہے۔ یہی خدشہ، یہی دھڑکا اور یہی ادھیڑ بن رہتی […]

پیشاب میں جلن سے نجات کا آزمودہ ٹوٹکا

اگر پیشاب میں جلن ہو، یا رُکاوٹ کا سامنا ہو، تو اس کے لیے آسان اور آزمودہ ٹوٹکا حکیم شاہجہان بٹ اپنی کتاب "پھل، سبزیاں، اناج، بہترین علاج” میں کچھ یوں رقم کرتے ہیں: "پیشاب میں تکلیف ہونے پر ناریل کا پانی پینے سے پیشاب بلاتکلیف اور کُھل کر آنے لگتا ہے۔‘‘