وکی پیڈیا کے مطابق جدید سندھی افسانے کے بانی جمال ابڑو 30جون 2004ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
آپ ممتاز ماہرِ تعلیم علی خان ابڑو کے بیٹے تھے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم میہڑ کے قریب اپنے گاؤں سانگی میں حاصل کی۔ وہ کچھ عرصہ جوناگڑھ میں بھی زیرِ تعلیم رہے ۔
جمال ابڑو کو ادب کے علاوہ سندھ کی تاریخ اور ثقافت پر بھی دسترس حاصل تھی۔ ان کی خود نوشت سوانح کی چار جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔