معلومات عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "historynet.com” کی تحقیق کے مطابق سویڈن کے مشہور کیمیادان الفریڈ نوبل 21 اکتوبر 1833ء کو پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کیمیا دان ہونے کے علاوہ ایک اچھے انجینئر، فوجی جنگی ساز و سامان تیار اور ڈیزائن کرنے والے اور بطورِ خاص ڈائنامائٹ کے موجد تھے۔ اپنی وصیت میں آپ نے اپنی بے شمار دولت کا ایک بڑا حصہ ’’نوبل انعام‘‘ (Nobel Prize) دینے کے لیے وقف کر دیا۔ مصنوعی تیار کیے گئے عنصر ’’نوبلیم‘‘ کا نام بھی آپ کے نام پر رکھا گیا ہے۔