19 اکتوبر، اداکار سنی دیول کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنی دیول (Sunny Deol) اُنیس اکتوبر 1956ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔
آپ کا پیدائشی نام اجے سنگھ دیول (Ajay Singh Deol) ہے۔آپ نے اپنی پہلی فلم بے تاب سے بے پناہ شہرت حاصل کی اور گھائل پر آپ کو نیشنل ایوارڈ ملا۔ آپ کو نوے کی دہائی میں انڈیا کا مارلن برانڈو (Marlon Brando) کہا جاتا تھا۔