اس سیارچے کا ہماری زمین سے کیا تعلق ہے؟

معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق سنہ 2029ء کو یہ سیارچہ ہماری زمین کے اتنے قریب گزرے گا کہ اسے بغیر کسی دوربین کے بھی دیکھا جاسکے گا۔
تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ سیارچہ ایک ہزار فٹ لمبا ہوگا اور یہ 13 اپریل 2029ء کو جمعہ کے روز چاند سے بھی زیادہ قریب زمین سے گزرے گا۔ جس طرح چاند کو دیکھنے کے لیے کسی دوربین کی ضرورت نہیں پڑتی، ٹھیک اسی طرح مذکورہ سیارچہ کو بھی بغیر کسی دوربین یا آلے کے دیکھا جا سکے گا۔