مخدوم (جنہیں مخدومانہ بھی کہتے ہیں) اس کے معنی ’’جس کی خدمت کی جائے‘‘ کے ہیں۔ کسی مسلمان بزرگ کی درگاہ کا سربراہ جو عموماً متعلقہ بزرگ سے ہی ہوتا ہے، مخدوم کہلاتا ہے۔ اگر چہ مخدوم دربار یا درگاہ کا سارا نظام چلاتا ہے لیکن وہ بمشکل ہی ایک پیشوا ہے۔ یہ لقب صرف بڑی زیارت گاہوں کے سربراہوں کے لیے ہی استعمال ہونا چاہیے، لیکن حالیہ ادوار میں متعدد چھوٹی درگاہوں کے منتظمین اور مقدس زیارت گاہوں سے منسلک خاندانوں نے بھی خود کو مخدوم کہلوانا شروع کر دیا ہے۔ تمام مخدوم، قریش یا سید ہیں یا اس کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ("ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا” (از “ای ڈی میکلیگن/ ایچ اے روز” مترجم یاسر جواد) شائع شدہ “بُک ہوم لاہور” کے صفحہ نمبر 401  سے ماخوذ)