14 اکتوبر، سعید اجمل کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی سپن بولر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل 14 اکتوبر 1977ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ وہ سیدھے ہاتھ کے سپن بولر ہیں جو دوسرا کے سپیشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں۔آپ نے 1995ء سے فیصل آباد کے لیے 18 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ ان کی سب سے بہترین سیریز 2012ء کی انگلینڈ کی سیریز رہی، اس میں انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 24 وکٹیں لیں۔